مملکت خداداد کی کشتی منجدھار میں۔۔۔بدر غالب

مملکت خداداد پاکستان کی کشتی شدید ترین منجدھار میں پھنس چکی ہے۔ مقبول عام انگریزی فلم The Ten Commandments میں حضرت موسیٰ کے حالات زندگی کی عکاسی کی کاوش رچائی گئی ہے۔  مذہبی نکتہ نظر سے قطع  نظر کہ آیا ایسی عکس بندی جائز تھی یا نہیں، حضرت موسیٰ کے وقت میں بنی اسرائیل جو کہ اس زمانے کے مسلمین تھے، غلامی کی بدترین زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھے۔ بنی اسرائیل کو کوئی چارہ اور چارہ گر نظر نہیں آرہا تھا۔ سوائے دعا کے کچھ بھی نہیں بچا تھا۔ بنی اسرائیل اپنے تمام کے تمام انسانی حقوق سے محروم کر دیئے گئے تھے۔قبطیوں کی جانب سے بدترین تشدد ایک روزمرہ  کا معمول تھا۔

ایسا معلوم پڑتا ہے کہ بنی اسرائیل میں اتنا دم خم کم از کم بچا رہ گیا تھا کہ ان کو دعا کی توفیق عطا ہوئی کہ وہ اپنے لیے اللہ تعالیٰ سے ایک نجات دہندہ کی استدعاء کریں۔ نا صرف یہ، بلکہ یہ ایک دعائے مقبول ثابت ہوئی کہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے موسیٰ عطا ہوئے۔ جبکہ موسیٰ کو انبیاء والے معجزات بھی عطا ہوئے تھے۔ فرعون اور آل فرعون کا تکبر خدا خدا کرکے ٹوٹا۔ معجزات موسوی کا تسلسل شروع ہوا، اور بالآخر اپنے زمانے کے مسلمین آزاد قرار پائے۔ اب ذرا مملکت خداداد پاکستان کی جانب لوٹتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ہم، جو اپنے وقت کے مسلمین ہیں۔ کیا ہمارے سے دعا کی توفیق تک صلب ہو رہی ہے؟ بیشک لانبیﷺ  بعدیٰ  (الحدیث)۔ لیکن یہ بھی سچ اور حق ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آل رسول میں سے مسلمین کے لیے نجات دہندہ کا وعدہ کیا ہے۔ کیا ہم زمانہ اواخر کے مسلمین سے آخری نجات دہندہ کے عطا ہونے کی دعا کی استداء بھی تو نہیں چھین لی گئی؟ جس تلخی کی انتہاء کو پاکستان کے موجودہ حالات پہنچ چکے ہیں اور خاص طور پر جبکہ خطے کے تقریباً  تمام مضبوط مسلم ممالک بھی ایک ایک کرکے زیر و زبر ہو چکے ہیں یا تیزی سے ہو رہے ہیں، ایسے میں تمام مسلمانان پاکستان اور مسلمانان عالم کو سجود میں گر جانا چاہیے اورآخری مسلم نجات دہندہ کے بیعت اللہ، مکہ معظمہ میں ظہور کی دعائیں کرنی چاہئیں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے احادیث مبارکہ میں نبی کریمﷺ کی وساطت سے جو راہنمائی فرمائی ہے، اس کے مطابق دور الفتن میں صرف آخری مسلم نجات دہندہ ہی مسلمانوں کو وحدت کی ایک لڑی میں پرونے اور ان کی ظالمینِ عالم سے نجات کا موجب بنیں گے۔

Facebook Comments

بدر غالب
ماسٹر ان کامرس، ایکس بینکر، فری لانس اکاوٰنٹنٹ اینڈ فائنانشل اینیلسٹ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply