پاکستان اور انڈیا میں سوچ کا  فرق۔۔۔مہر نوید

پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے انڈیا اور پاکستان ایک دوسرے کے دشمن ہیں لیکن جو چیزیں اچھی ہیں ہمیں انہیں تسلیم بھی کرنا چاہیے، ہم تب تک انڈیا کا مقابلہ نہیں کر سکتے جب تک ہم ان کی ایک خاص خوبی پر عمل نہیں کرتے اور وہ خوبی ہےایک دوسرے کو سکھانے کی خوبی۔۔ میں سمجھتا ہوں یہ خوبی پاکستانیوں میں نہ  ہونے کے برابر ہے۔

انڈین ایک دوسرے کو سکھاتے ہیں اور وہ بھی بغیر لالچ کے، وہ اس بات کو اچھا سمجھتے ہیں، ہم کسی کو کچھ سکھا کر اس قابل بنا رہے  ہیں کہ وہ خود سے کما سکے۔۔۔جبکہ ہمیں اگر کچھ معلوم ہے تو ہماری کوشش ہوتی ہے کسی کو اس بارے میں پتہ نہ چلے کہ کیسے ہو گا یہ سب کچھ۔

انٹرنیٹ پر انڈین کمیونٹی کو دیکھ لیں کہاں کھڑی ہے ،گوگل کا سی ای او تک انڈین ہے ،یوٹیوب، ویب سائیٹس بلاگز ہر جگہ پر انڈین لوگ ہم سے آگے ہیں۔بڑے بڑے فٹنس ٹرینر فری میں لوگوں کی مدد کر رہے ہیں، آئی ٹی ایکسپرٹس، موٹیویشنل سپیکرز، ڈیزائنرز سب اپنی طرف سے کچھ نا کچھ مفت میں سکھا رہے ہیں اور اپنا تجربہ دوسروں کو دے رہے ہیں ، اور یہاں کوئی کسی کی مدد کو تیار نہیں ہوتا دوسروں کی مدد کرنا سیکھیں ،انڈیا ہمارے آگے کچھ بھی نہیں ہے۔۔

یہاں میں آ پ لوگوں کو ایک شخص  کی کہانی  سنانے لگا ہوں۔۔2016 میں مجھے اپنا وزن کم کرنا تھا میرے پاس جم جانے کا ٹائم  نہ  ہونے کی وجہ سے  کچھ  سمجھ نہیں آ رہی تھی کہاں سے شروعات کروں بالآخر میں نے انٹرنیٹ پر تلاش  کرنا شروع کیا ۔پاکستان کے چند ایک لوگ آن لائن ٹریننگ دیتے تھے لیکن ان کی فیس پانچ ہزار سے کم نہیں تھی ۔اس کے بعد مزید  تلاش کرنے پر   مجھےیوٹیوب  پر   انڈیا کے  ایک فٹنس ٹرینر کی ویڈوز ملیں جن میں بہت اچھی معلومات تھیں ۔

ویڈیوز ہندی میں تھیں جنہیں سمجھنا آسان تھا  اور مجھے ان سے کافی فائدہ ہوا،  آج بھی میں اس بندے کو اپنا استاد مانتا ہوں۔وہ  بندہ  مفت  میں لوگوں کو ویڈیوز کے ذریعے ٹریننگ دیتا  رہا، جس کی وجہ سے اس کو کافی لوگ پسند کرتے تھے  اور یوٹیوب پر ا س کے اچھے خاصے سبسکرائبر تھے ۔اس کے چینل پر کوئی اشتہار  نہیں چلتے تھے ،کچھ لوگ حیرت سے پوچھتے آپ  مفت  میں کام کیوں کر رہے ہیں ۔۔لیکن کچھ سال  محنت کرنے اور  مفت  میں لوگوں کی مدد کرنے کے بعد آج اس کا ایک سپلیمنٹس کا بر ینڈ ہے جسے کروڑوں لوگ جانتے ہیں  اور وہ اس سے اچھے پیسے کما رہا ہے۔۔دوسروں کی مدد کرنا شروع کر دیں آپ کو بہت کچھ ملے گا۔جس کام کو ہم معاوضے کے بغیر محنت سے کرتے ہیں اور کچھ سیکھتے ہیں ایک دن وہی کام ہمیں پہچان بھی دلاتا ہے اور پیسے  بھی۔

پاکستان میں چند لوگ دوسروں کی مدد کر رہے  ہیں، لیکن ان کی تعداد بہت کم ہے ہمیں زیادہ لوگوں کی ضرورت ہے۔

نوٹ : میں کوئی انڈیا کا خیر خواہ نہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پاکستان زندہ باد

Facebook Comments

مہر نوید
ایک ایسا بلاگر جس کی یہ خواہش ہے اللہ ہم سب کو حق اور سچ بات کرنے کی توفیق دے۔آمین Twitter: @MaharNaveedPAK

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply