سو لفظی کہانی۔۔۔عبدالحنان ارشد

ایک گاؤں میں زمیندار تھا

Advertisements
julia rana solicitors

جو لوگوں  کو علم و ادب سے مزین باتیں بتایا کرتا۔
ہر وقت لوگوں کو اپنی  لچھے دار زبان سے
متاثر کرنے کی کوشش میں لگا رہتا۔
بتاتا اردگرد کے گاؤں کبھی بھی ہم پر حملہ کر سکتے ہیں۔
اسی کے پیشِ نظر
گاؤں والوں کو ہر وقت لڑنے کے لیے
تیار رہنے کا کہتا۔
اپنے گاؤں والوں
کو کہتا ظلم کے خلاف اٹھ جاؤ۔
ہفتہ پہلے دو منچلوں نے
گاؤں میں چوہدری کی اجارہ داری اور گاؤں میں ہونے والے ظلم
پر چوہدری کے خلاف سوال اٹھایا تھا۔
آج کھیت میں دونوں کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply