صد لفظی کہانی ، قیمتی تحفہ۔۔۔ سلیم فاروقی

قیمتی تحفہ

میری ہر عیداُن ماوں کے ساتھ گذر تی ہے جن کو اُن کے اپنے بھلا چکے ہیں….
وزیر بننے کے بعد راجہ ،بے سہارا بزرگ خواتین کے ”شیلٹر ہوم“ میں میڈیا کو انٹرویو دے رہا تھا….
جن مائوں کو ان کے اپنے چھوڑ دیتے ہیں۔۔ ہم اُن کی اولاد بن جاتے ہیں….
میں نے پہلے ہی اپنی پوری دولت ان مائوں کے نام کی ہوئی ہے….
آئیے ”شیلٹر ہوم“ کے لیے اپنا قیمتی تحفہ دکھائوں….
راجہ ایک کمرے کا دروازہ کھولتے ہوئے بولا….
یہ دیکھیں، میری ماں پچھلے پانچ سال سے یہیں مقیم ہے….
ماں سے بڑا کیا اثاثہ ہوگا….
….٭….

Facebook Comments

سلیم فاروقی
کالم نگار، کہانی نگار، بچوں کی کہانی نگار، صد لفظی کہانی نگار

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply