ریپ۔۔۔محسن علی/نظم

ریپ سے پیدا ہونے والوں
میں شرمندہ ہوں تُم سے
کہ تُم جبر کی آغوش میں
پرورش پاکر حمل تک آئے
جانتا ہوں تُم جنونی وقت میں
فقط ہوس کا شکار کسی
عورت یا لڑکی کے اَن چاہے
پَل کی علامت ہو،
مانتا ہوں تمھاری ذمہ داری
سماج کے انسانوں کی تھی،
مگر ہم بھیڑیوں کو نہ روک سکے
کہ ہم اس سماج میں محض
انسان ہونے کا ڈھونگ ہیں بچوں،
جو کرب کے لمحات تمہاری  ماں نے سہے،
ہم اُسکو الفاظ نہیں دے سکتے
ہم تم سب سے شرمندہ ہیں
کہ ہماری دانش و فہم بھی
سماج کو بتانے میں ناکام رہی ،
کہ تم  ناجائز نہیں، تم تو بس
ہماری لاقانونیت و جنسی گُھٹن کی پیداوار ہو،
ہم سب تمہارے مُجرم ہیں سماج میں

Advertisements
julia rana solicitors london

جوتمہیں    تمہارا مقام نہ دلاسکے
کہ ابھی ہمارا قلم زیرک نہیں ہوا
ان بُرائیوں میں بالغ نہ ہوسکا
ہاں بچوں میں قلم ہونے کے  ناطے
اقرار کرتا ہوں،
میں تمہارا   گنہگار ہوں  ،
ریپ کا ایک خاموش کردار ہوں، بچوں!

Facebook Comments

محسن علی
اخبار پڑھنا, کتاب پڑھنا , سوچنا , نئے نظریات سمجھنا , بی اے پالیٹیکل سائنس اسٹوڈنٹ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply