برما،مسلمان،اور ہم

یار کل میں برماکے مظلوم مسلمانوں کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے جارہا ہوں ۔۔چلے گا. ؟
ہاں ضرور ،کیوں نہیں!

یار پتہ چلا  ہے کہ سانحہ نشتر پارک میں میلادکے جلوس پہ  دھماکہ ہو گیا تھا.
ہاں  کس نے کہا تھا بریلویوں کو،کہ اتنے میلاد منائیں ،یہ بدعت ہے.
ہاں یار صحیح کہتا ہے.۔۔۔
اچھا  کراچی دس محرم کے جلوس میں خودکش حملہ ہو گیا اور سینکڑوں لوگ مر گئےتھے.
تو بھائی  ان شیعوں کو کس نے کہا تھا جلوس نکالیں.؟
لال قلندر کے مزار پہ  ظالموں نے مغرب کے وقت دھماکہ کر دیا۔۔
تو  ان کو کون کہتا ہے غیر شرعی دھمال کریں؟.

 ایک طالبعلم مشعال کو گستاخی کا الزام لگا کر  مار دیا  گیا تھا.
کس نے کہا ہے ان کو اتنا لبرل بنیں. حد میں رہا کریں.
مجھے یہ سب پتا ہے مجھے کیوں بتا رہا ہے؟ یہ کون سا میرے فقہ کے لوگ تھے.
اچھا یار میں چلتا ہوں۔۔۔ صبح روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے احتجاج میں شریک ہونا ہے..!

Facebook Comments

مظفر عباس نقوی
سیاست ادب مزاح آذادمنش زبان دراز

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply