یوں ہر رات ڈھل جاتی ہے
لیکن میرے رت جگے
میرے مونس و غم خوار
ہر روز بچھڑتے بچھڑتے
من کی خلش بڑھا جاتے ہیں
اس سمے میں چاہتی ہوں
کہ یہ رت جگےزیست کے لمحوں کو
اپنی گرفت میں لے لیں
یہی تو ہر شب تمہاری یادوں کے
سائے اپنے اندر سمو کر
میرے سارے دکھ بانٹ لیتے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں