صد لفظی کہانی  ، ڈگری

آج راجہ یہ گتھی سلجھا رہا تھا کہ….
صرف ”ان پڑھ“ ہی اپنی کامیابی میں اپنے استاد کو کیوں شریک رکھتے ہیں؟؟؟
جیسے….
اب اکھاڑے میں اترتے ہیں” لبھا پہلوان“ پٹھا ”جوجی پہلوان“….
میری سریلی آواز کو ”استاد اللہ رکھا“ نے سنوارا ہے….
چھوٹے پانا تو سیدھا پکڑ، کیوں”پپی استاد“ کے نام کو بٹا لگاتا ہے؟؟؟
ابے اشارہ دے کر گاڑی موڑ، کیوں ”استاد یامین“ کو بدنام کرتا ہے؟؟؟
شاید راجہ نہیں جانتا ہے کہ ”ان پڑھ استاد “علم دیتا ہے ”ڈگری“ نہیں….
جبکہ ”تعلیم یافتہ استاد“ سرکاری تعلیمی پالیسی کے زیرِ اثر صرف ”ڈگری“ دلوانے کا ہی پابند ہوتاہے.۔

Facebook Comments

سلیم فاروقی
کالم نگار، کہانی نگار، بچوں کی کہانی نگار، صد لفظی کہانی نگار

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply