سیزن ریویو: کارنیوال رو Carnival Row
IMDB Rating 8.1/10
یہ کہانی ہے نسل انسانی کی دیگر مخلوقات پر اثر اندازی کی جو حقیقی دنیا کے برعکس انسانوں جتنی ہی ذہین ہے مگر ظاہری طور پر مختلف ہے۔ انسان اس مخلوق کو حقارت سے کرٹس Crits کہہ کر پکارتے ہیں۔ کرٹس کے اندر دیگر کئی نسلیں ہیں جیسے پریوں کی طرح پنکھ رکھنے والے “فے” Fay، چھوٹے نسبتا کم عقل رکھنے والے کوبولڈ Kobold، بکروں کے سینگ اور ٹانگیں رکھنے والے پکس Pucks وغیرہ۔ یہ مخلوق انسانی دنیا سے کہیں دور آباد تھی جب انسانوں کے ایک گروہ نے جنگ عظیم کی طرز پر لڑی جانے والی جنگ کے دوران ان کی دنیا پر حملہ کیا۔ ٹیکنالوجی کے عدم اور منظم فوج کے نہ ہونے کے باعث انہیں اپنی دنیا چھوڑنی پڑی اور برگ Burgue کی ریاست میں ہجرت کرنی پڑی۔ برگ پر انسانوں کی حکومت ہے جو اپنی طرز میں جمہوری ہے (غالبا برطانوی طرز پر)۔ یہاں کا حاکم چانسلر ہے جسے ایوان میں باقاعدہ اپوزیشن کا سامنا ہے جو کرٹس کے حقوق کی بات کرتی ہے۔ عوامی رویہ کرٹس کے خلاف انتہائی حقارت زدہ ہے۔ پریوں کے اڑنے پر پابندی ہے۔ تمام کرٹس تیسرے درجے کے امگرینٹس مانے جاتے ہیں اور صرف نوکر چاکر ہی رہ سکتے ہیں۔ اس تمام غیر انسانی مخلوق کے لیے برگ شہر میں علیحدہ علاقہ ہے جس کا نام کارنیوال رو Carnival Row ہے۔ کارنیوال رو سیریز میں ایک سلم slum دکھایا گیا ہے۔
کہانی کے مرکزی کرداروں میں فائلو Philo اور وینییٹ سٹونموس Vignette Stonemoss ہیں جنہیں بالترتیب اورلینڈو بلوم Orlando Bloom اور کیرا ڈلیوائن Cara Delevingne نے ادا کیا کے۔ فائلو، برگ پولیس میں انسپیکٹر ہے جو حال ہی میں شروع ہونے والے سفاک قتل کی سیریز پر تحقیقات کر رہا ہے۔ فائلو اس سے پہلے برگ فوج میں تھا جس دوران اس نے کئی سال پہلے جنگ ونییٹ سٹونموس کے علاقے میں ٹیلی گراف لائن ڈالنے کے لیے پناہ لی۔ فائلو اور ونییٹ تب سے ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہیں تاہم اس محبت کا انجام برا سمجھتے ہوئے فائلو نے اپنی موت کا ڈرامہ رچایا تاکہ وینییٹ اپنی زندگی اس کے بغیر گزار سکے۔ اس ڈرامے کا بھانڈہ پہلی ہی قسط میں پھوٹ جاتا ہے۔
مہاجرین کے ساتھ انسانی رویے، نسلی امتیاز و حقارت، جمہوریت کی ابتداء میں سامنے آنے والے مسائل، نسلی امتیاز کے عروج میں ہونے والی محبت سمیت کئی دیگر پہلوؤں کا احاطہ کرتی یہ امیزون اوریجنل سیریز امیزون پرائم پر قانونی طور پر دستیاب ہے۔ غیر قانونی ڈاؤنلوڈنگ کے لیے ٹورینٹ پر بھی موجود ہے۔ پہلا سیزن ریلیز ہوچکا ہے۔ دوسرے سیزن کا اعلان کیا جاچکا ہے جو میرے خیال سے پہلے سے زیادہ اچھا ہونا چاہئے۔ پہلا سیزن کل ۸ اقساط پر مبنی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں