مکالمہ کی تیسری سالگرہ۔۔۔۔ربیعہ فاطمہ بخاری

مکالمہ آج پورے تین سال کا ہو گیا۔ میں بہت خواہش رکھنے کے باوجود بھی بوجوہ آج کے خاص دن پر مکالمہ کیلئے کچھ خاص نہیں لکھ پائی۔ مجھے تین، چار سال ہو گئے آن لائن لکھتے ہوئے۔ اس سے پہلے بھی دو معروف ویب سائٹس کیلئے لکھا کرتی تھی۔ لیکن جس طرح کا قلبی تعلق مکالمہ کے ساتھ بن گیا ہے، اس کا شائبہ بھی اس سے پہلے نہیں تھا، اور اس میں بہت بڑا ہاتھ اسماء جی کا ہے۔ انہوں نے پہلے دن سے ہی اجنبیت کا احساس کبھی نہیں ہونے دیا۔ پھر انعام بھائی بھی ایک بڑا نام ہونے کے باوجود بہت عجز پسند شخصیت کے مالک لگتے ہیں۔ مکالمہ کے پلیٹ فارم سے ہی میں نے شادی ہو جانے اور تعلیم کو خیر باد کہنے کے تقریباً بارہ، تیرہ سال بعد ایک دفعہ پھر “اوّل” آنے کی خوشی اور جوش محسوس کیا، جب میں نے مقابلہء مضمون نویسی میں اوّل انعام حاصل کیا۔ یہ میری زندگی کے یادگار ترین تجربات میں سے ایک ہے۔ پھر اس پلیٹ فارم سے ہی بہت سے لوگوں سے شناسائی ہوئی اور فرینڈز لسٹ میں کئی ناموں کا اضافہ ہوا۔ انعام بھائی، اسماء جی اور مکالمہ کی باقی ٹیم کو آج کا دن بہت مبارک ہو اور دعا ہے کہ یہ گلدستہ سدا یونہی سجا رہے اور لوگوں کے اذہان کو یونہی معطر کرتا رہے۔ آمین۔۔۔

Facebook Comments

ربیعہ فاطمہ بخاری
لاہور کی رہائشی ربیعہ فاطمہ بخاری پنجاب یونیورسٹی سے کمیونی کیشن سٹڈیز میں ماسٹرز ہیں۔ تدریس کے شعبے سے وابستہ رہی ہیں لیکن اب ایک خاتونِ خانہ کے طور پر زندگی گزار رہی ہوں۔ لکھنے کی صلاحیت پرانی ہے لیکن قلم آزمانے کا وقت اب آیا ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply