مکالمہ کو سالگرہ مبارک۔۔۔محمد فیا ض حسرت

معاشرہ افراد سے مل کر بنتا ہے ، اگر کسی بھی معاشرے کے افراد بنیادی تربیت سے محروم ہوں تو اس کا اثر براہِ راست معاشرے پر پڑتا ہے اور معاشر ہ بگاڑ کی اور چل پڑتا ہے ، بدقسمتی سے ہمارا معاشرہ سرے سے ہی بنیادی تربیت سے محروم ہے لیکن پچھلے تین سال سے اس معاشرے کی بہتری کے لیے جو خدمات مکالمہ پیش کر رہا ہے میں سمجھتا ہوں کہ وہ دن دور نہیں جب اس معاشرے کا کوئی بھی فرد بنیادی تربیت سے محروم نہ رہے گا ۔

ہمارے ہاں ایک یہ بھی المیہ ہے کہ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے نو آموز افراد کی حوصلہ افزائی نہیں کیجاتی اور اس سے بھی بڑا المیہ یہ ہے کہ انہی  افراد کی حوصلہ شکنی اس انداز سے کیجاتی ہے کہ وہ افراد اس قدر مایوس ہو جاتے ہیں کہ پھر دوبارہ اس شعبے میں آنے کا خیال بھی ترک کر دیتے ہیں ۔ میں بہت سوں کو جانتا ہوں جنہوں نے اسی وجہ سے کئی شعبے ترک کیے اور پھر منفی سرگرمیوں کو اپنا لیا ۔

میں سخت مایوسی میں مبتلا تھا کہ نو آموز افراد کی آخر کیونکر حوصلہ افزائی نہیں کیجاتی ، غالباً تین سال پہلے میں” مکالمہ “سے متعارف ہوا اور جب کچھ وقت مکالمہ کے ساتھ گزارا تو میری وہ مایوسی رفتہ رفتہ کم ہونے لگی اور پھر ایک وقت ایسا آیا کہ مجھے اسی ” مکالمہ ” پہ رشک آنے لگا کہ اس نے صدیوں سے چلی آئی روایت کو ٹھکرا کر نوجوانوں کی رہنمائی و حوصلہ افزائی اس انداز سے کی کہ جس کی مثال کہیں نہیں ملتی ، میرے خیال سے یہی وجہ مکالمہ کی کامیابی کی ہے اور آج مکالمہ نے کامیابی کا تیسرا سال مکمل کیا.

Advertisements
julia rana solicitors london

میں چیف ایڈیٹر مکالمہ و پوری ٹیم مکالمہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ مکالمہ کی خدمات ہمیشہ جاری و ساری رہیں گی ۔

Facebook Comments

محمد فیاض حسرت
تحریر اور شاعری کے فن سے کچھ واقفیت۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply