ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے۔۔۔سلمان نسیم شاد

مکالمہ کی تیسری سالگرہ پر خصوصی پیغام

موجودہ دور میں جب ملک پاکستان میں غیر اعلانیہ مارشل لاء نافذ ہے۔ صحافت ایک بار پھر پابند سلاسل ہے۔ سچ لکھنے اور بولنے پہ پابندیاں اور پہرے لگادیئے گئے ہیں۔ پاکستان کا میڈیا صرف ایک مخصوص ایجنڈے پر کام کررہا ہے۔ جہاں میڈیا ہاوسیز اور اخبارات مالکان مصلحت پسندی کا شکار ہیں۔ وہاں اگر سچ بولا اور لکھا جائے تو اول تو اس کی اشاعت ہی ممکن نہیں ہوتی اگر اشاعت ہو بھی جائے تو ایڈیٹر صاحبان ایک لمبی قینچی لئے بیٹھے ہوتے ہیں جس میں وہ اپنی قینچی چلادیتے ہیں۔ ایسے وقت میں “مکالمہ” آزادی اظہار رائے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ جہاں سچ بولنے اور لکھنے کی ہر طرح کی آزادی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مکالمہ نہ صرف سچ بولتا اور سنتا ہے وہیں وہ نیے لکھنے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہا ہے۔ آج مکالمہ نے اپنے اس سفر کے تین سال پورے کرلئے ہیں۔ ہم دل کی گہرائیوں سے مکالمہ کی پوری ٹیم چیف ایڈیٹر انعام رانا اور ایڈیٹر اسما مغل سمیت “مکالمہ” کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ آپ کی شب و روز کی انتھک محنت اور کاوشوں سے آج مکالمہ نے پورے تین سال مکمل کرلئے۔ اور ہماری دعا ہے مکالمہ اس ہی طرح آزادی اظہار رائے کا ترجمان بن کر صحافتی اقدار کی ترجمانی کرتا رہے۔

ہم پرورش لوح قلم کرتے رہیں گے
جو دل پر گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے

Facebook Comments

سلمان نسیم شاد
فری لانس جرنلٹس، رائٹر , بلاگر ، کالمسٹ۔ بائیں بازو کی سوچ اور ترقی پسند خیالات رکھنے والی انقلابی شخصیت ہیں اور ایک علمی و ادبی و صحافتی گھرانے سے وابستگی رکھتے ہیں. پاکستان میں میڈیا اور آزادی صحافت کے لئے ان کے اجداد کی لازوال قربانیاں اور کاوشیں ہیں۔ چی گویرا، لینن، اور کارل مارکس سے متاثر ہیں، دائیں بازو کے سیاسی جماعتوں اور ان کی پالیسی کے شدید ناقد ہیں۔ جبکہ ملک میں سول سپریمیسی اور شخصی آزادی کا حصول ان کا خواب ہے۔ Twitter Account SalmanNasimShad@

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply