صد لفظی کہانی ، کمبخت….

 

قربانی کا جانور لے لیا؟؟؟
ہاں، کچھ گراں ملا، علاقے کا سب سے تگڑا جانور جو تھا!
قصائی مل گیا؟
ہاں، منہ مانگے پیسے دیے، پروفیشنل تھا!
گویا قربانی سے مکمل فراغت ہوگئی؟
ہاں، وقت اور پیسہ تو خوب لگا لیکن فراغت ہو ہی گئی، بچوں کی خوشی میں خرچ کیا دیکھنا!
اور صفائی؟؟؟
ہاں پورا گھر دھلوا کر ابھی فراغت ہوئی ہے، کام والی نے دو سو روپے الگ سے لیے!
اور وہ جانور کی آلائشیں؟؟؟
وہ بھی پھنکوا دیں، سڑک کے کنارے….
ورنہ ظلم دیکھو، جمعدار کمبخت سو روپے الگ سے مانگتا تھا، کچرا کنڈی میں ڈالنے کے۔۔۔!

Facebook Comments

سلیم فاروقی
کالم نگار، کہانی نگار، بچوں کی کہانی نگار، صد لفظی کہانی نگار

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply