آہ بہت اچھا انسان تھا ۔۔۔سلمان نسیم شاد

اچانک کسی بھی لمحے
کسی بھی گھڑی
جب اجل مجھے
اپنی آغوش میں لے کر
دور بہت دور
برزخ کے سفر پر نکلے گی
تب جب اچانک میری نگاہ زمیں کی طرف پڑے گی
وہاں لوگوں کا ایک ہجوم سا نظر آئے گا
اور میرے کانوں میں
میرے یاروں کی صدائیں گونجیں گی
آہ بہت اچھا انسان تھا !
بہت جلدی ساتھ چھوڑ گیا۔
تب میرے لبوں پر ایک عجیب سی مسکان ابھرے گی
اور میں  مَن میں سوچوں گا
یہ وہی لوگ تھے جنھوں نے مجھے تنہا بہت تنہا کردیا
جو زمانے کی رنگینیوں میں اتنے مست تھے
کبھی پلٹ کر نہیں دیکھا۔
آج آنکھوں میں آنسو لئے
آہ بہت اچھا انسان تھا،
کی صدائیں دے رہے ہیں۔

Facebook Comments

سلمان نسیم شاد
فری لانس جرنلٹس، رائٹر , بلاگر ، کالمسٹ۔ بائیں بازو کی سوچ اور ترقی پسند خیالات رکھنے والی انقلابی شخصیت ہیں اور ایک علمی و ادبی و صحافتی گھرانے سے وابستگی رکھتے ہیں. پاکستان میں میڈیا اور آزادی صحافت کے لئے ان کے اجداد کی لازوال قربانیاں اور کاوشیں ہیں۔ چی گویرا، لینن، اور کارل مارکس سے متاثر ہیں، دائیں بازو کے سیاسی جماعتوں اور ان کی پالیسی کے شدید ناقد ہیں۔ جبکہ ملک میں سول سپریمیسی اور شخصی آزادی کا حصول ان کا خواب ہے۔ Twitter Account SalmanNasimShad@

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply