محبت تو خوشبو ہوتی ہے۔۔۔۔رابعہ الرَبّاء

محبت تو خوشبو ہوتی ہے
وہ ہواؤں کی طرح تن من سے گزر جاتی ہے
اس کو لفظوں کی ،لہجوں کی زبانوں کی ضرورت نہیں ہوتی
محبت تو خوشبو ہوتی ہے
جو مہکا دے وجود کو
جو سجا دے قیود کو
جو زمان ومکاں سے نکال دے
جو تن من کو جمال دے
محبت تو خوشبو ہوتی ہے
محبت تو خوشبو ہوتی ہے
جو  آنکھوں کو، لمس کو ،وجود کو جگا دیتی ہے
جو دل کو اک نیا رستہ دیتی ہے
جو تمنا کو آگ لگا دیتی ہے
محبت تو خوشبو ہوتی ہے
میری جاں
محبت تو خوشبو ہوتی ہے
جو محسوس تو کی جا سکتی ہے
جس کے رنگ بھی سب ہی ہوتے ہیں
جو بس میں نہیں رہتی
تو
ہر سُو بکھر کر
اپنے ہونے کی گواہی دیتی ہے
اک حسین سچائی دیتی ہے
محبت تو خوشبو ہو تی ہے
محبت تو خوشبو ہوتی ہے
گر تم مہک جاؤ تو
سمجھ لینا خوشبو آئی  تھی
گر تم چہک جاوؤتو سمجھ لینا سچائی تھی
کیونکہ
جاناں
محبت تو خوشبو ہوتی ہے!

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply