خواہشات کے پُجاری۔۔۔شاکرہ نندنی

امیروں کی بڑی بڑی نا جائز خواہشیں بھی پل بھر میں پوری ہو جاتی ہیں، اور غریبوں کی جائز خواہشیں بھی پوری ہوتے ہوتے عمر گنوا دیتی ہیں۔ امیر شخص یہ سوچتا ہے کہ میں پیدا ہی خوش نصیب ہوا ہوں، اور غریب پیدا ہی بد نصیب ہوا ہے۔غریب آدمی یہ سمجھتا ہے کہ وہ پیدا ہی بد نصیب ہوا ہے اور امیر تو ہوتے ہی خوش نصیب ہیں۔ امیر آدمی دنیا کے ہر میدان میں جیت جاتا ہے، غریب آدمی دنیا کے ہر امتحان میں ہار جاتا ہے۔

صبر اور شکر کرنے والا سوکھے نوالے پر بھی صبر اور شکر کر سکتا ہے۔ صبر اور شکر نہ کرنے والا سونے کے نوالے کھلانے سے بھی راضی نہیں ہوتا۔ دنیا غریب اور امیر دونوں کی برابر آزمائش گاہ ہے۔ خدا کے نزدیک اعزاز صرف نیک اعمال کی ہے۔ جسے زیادہ دیا گیا اس کا حساب بھی اسی قدر سخت ہو گا۔ جسے جس قدر ملا اُسے اِسی قدر فکر مند ہونا چاہیے، دنیا کا غریب سے غریب انسان، دنیا کے امیر سے امیر انسان پر اعمال میں بھاری ہو سکتا ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگوں کو خدا نے بہت ہی زیادہ نوازا ہے، مگر ہماری خواہشات ہمیں اندھا کر دیتی ہیں اور مزید سے مزید کی دوڑ میں دوڑاتی رہتیں ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

شاید جب ہم دوڑ دوڑ کر تھک جائیں تب ہمیں خبر ہو کہ اعمال کے لے دوڑنا خواہشات کے لیے دوڑنے سے بہت آسان تھا۔ غریب تو بیچارہ دوڑتا ہی دو وقت کی روٹی کے لئے ہے، اس کی تو دوڑ دھوپ بھی اس کے اعمال کا اولین حصہ ہے۔ اللہ نے ہمیں ہر سہولت دی ہے، کسی چیز کا محتاج نہیں رکھا، ہمارے لیے سب سے آسان کام نیک اعمال کمانا ہے! مگر ہم اکثر گھاٹے کے سودے کرتے ہیں اور خواہشوں کو عزیز رکھتے ہیں۔

Facebook Comments

ڈاکٹر شاکرہ نندنی
ڈاکٹر شاکرہ نندنی لاہور میں پیدا ہوئی تھیں اِن کے والد کا تعلق جیسور بنگلہ دیش (سابق مشرقی پاکستان) سے تھا اور والدہ بنگلور انڈیا سے ہجرت کرکے پاکستان آئیں تھیں اور پیشے سے نرس تھیں شوہر کے انتقال کے بعد وہ شاکرہ کو ساتھ لے کر وہ روس چلی گئیں تھیں۔شاکرہ نے تعلیم روس اور فلپائین میں حاصل کی۔ سنہ 2007 میں پرتگال سے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور استاد کیا، اس کے بعد چیک ری پبلک میں ماڈلنگ کے ایک ادارے سے بطور انسٹرکٹر وابستہ رہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سویڈن سے ڈانس اور موسیقی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اور اب ایک ماڈل ایجنسی، پُرتگال میں ڈپٹی ڈائیریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply