جانور۔۔۔شاکرہ نندنی

قربانی کا مہینہ تھا۔۔۔۔مسلمان لوگ قربانی کر رہے تھے۔ ایک گائےاپنا آپ چُھڑا کر بھاگ گئی۔

مسلمان اس کا پیچھا کرتے کرتے ہندوؤں کے علاقے میں پہنچ گئے۔

ہندوؤں نے گائے پکڑ لی اور مسلمانوں کو دینے سے انکار کر دیا۔ کافی بحث و مباحثہ کے بعد ہندو، مسلمان کی انا کا مسئلہ بن گیا۔

کچھ لمحہ بعد، شہر میں اس بات کو لے کر فساد پھوٹ پڑا۔تھوڑی دیر پہلے جہاں جانور کٹ رہے تھے۔۔۔

Advertisements
julia rana solicitors

اب وہاں انسان کٹنے لگے تھے!

Facebook Comments

ڈاکٹر شاکرہ نندنی
ڈاکٹر شاکرہ نندنی لاہور میں پیدا ہوئی تھیں اِن کے والد کا تعلق جیسور بنگلہ دیش (سابق مشرقی پاکستان) سے تھا اور والدہ بنگلور انڈیا سے ہجرت کرکے پاکستان آئیں تھیں اور پیشے سے نرس تھیں شوہر کے انتقال کے بعد وہ شاکرہ کو ساتھ لے کر وہ روس چلی گئیں تھیں۔شاکرہ نے تعلیم روس اور فلپائین میں حاصل کی۔ سنہ 2007 میں پرتگال سے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور استاد کیا، اس کے بعد چیک ری پبلک میں ماڈلنگ کے ایک ادارے سے بطور انسٹرکٹر وابستہ رہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سویڈن سے ڈانس اور موسیقی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اور اب ایک ماڈل ایجنسی، پُرتگال میں ڈپٹی ڈائیریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply