میرے موسیٰ۔۔۔۔رابعہ الرَبّاء

میرے موسیٰ
میں مثل خضر ہوں تیرے ساتھ
زمانہ فرعون ہے
اور
وقت نہیں میرے پاس

میرے موسیٰ
تیرا جلال کہ روشنی کی رفتار ہے
لفظوں کی کشتی بے اختیار ہے
تجھے کس کا انتظار ہے

میرے موسیٰ
تجھے جلدی ہے کس بات کی
چاندنی نہیں اس رات کی
پھر بھی
مثل کوئی  نہیں تیرے میرے ساتھ کی

میرے موسیٰ
میں تیرا خضر ،میں تیرا رازداں
میں تیرا ہم سفر،میں تیری داستاں
میں تیرا جلوہ گر،میں تیرا بادباں
میں تیری نیند بھی ،میں تیرا خواب بھی
میں تیرا سوال بھی ،میں تیرا جواب بھی
میں تیری نگاہ بھی، میں تیرا سراب بھی
میں تیری خامشی ،میں تیری گفتگو
جستجو تیری آرزو
آرزو کی پرواز دیکھ
زمیں پہ شاہ باز دیکھ

میرے موسیٰ
میرے موسیٰ
میں تیرا خضر ہوں ، تو ذرا ٹھہر جا

Advertisements
julia rana solicitors

میرے موسیٰ
میں تیرا خضر ہوں۔۔
تو ذرا ٹھہر جا۔۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply