ہیں پریشاں آپ کیوں صاحب؟ ۔۔۔ انعام رانا

مودی سرکار کے فاشسٹ روئیے نے کشمیر کو ایک فلیش پوائنٹ بنا دیا۔ جیسے کشمیر کا سپیشل سٹیٹس ختم کر کے اس کو ہڑپنے اور امبانی کو بیچنے کی کوشش ہوئی ہے اس پہ خود بھارت میں شدید احتجاج ہے۔ جیسے کشمیر کو ایک انسانی جیل بنا دیا گیا اس پہ بھارت کے باضمیر لوگوں سمیت دنیا بھر سے احتجاج کیا گیا۔ انٹرنیشنل میڈیا دیکھئیے، بی بی سی، گارڈین اور نیویارک ٹائمز نے حیرت انگیز طور پہ مودی سرکار کو سینگوں پہ رکھ لیا ہے۔ کشمیری جہاں اور جتنا موقع مل رہا ہے احتجاج کر رہے ہیں، گولی کھا رہے ہیں، پتھر پھینک رہے ہیں۔ ستر سال میں شاید پہلی بار کشمیر بین اقوام طور پہ اتنا زیادہ اہم ٹاپک بنا ہے کہ جہاں دنیا کا ضمیر اس ظلم پہ ہم آواز ہو کر چیخ رہا ہے۔

لیکن آپ کیوں پریشان ہیں صاحب؟ اپ کو بھارت پہ حملہ کرنے کو کون کہہ رہا؟ آپ انجمن کی مانند “نیناں کریں باتیں” جیسے فیشل ایکسپریشن لئیے قوم کو یہ کیوں بتانے لگ گئے کہ سلامتی کونسل نے نہیں سننی، اُمّہ مر گئی ہے اور قوم احمقوں کی جنت میں نا رہے۔ وہ تو اپ جیسے للو رام کو ووٹ ڈالتے بھی اسی احمقوں کی جنت میں تھی وزیر خارجہ ساب۔ وزیراعظم کو کس نے کہا کہ بھارت پہ حملہ کرنا ہے؟

میدان تیار ہے، ہل پھر چکا، کھاد پڑ چکی ہے اپ کو تو بس بیج بونا ہے۔ اپ کو تو بس دنیا کے دوروں پہ نکل جانا ہے اور زبردستی ملاقاتوں پہ ملاقاتیں کرنی ہیں اور کشمیر پہ سٹیٹمنٹ دینا ہیں۔ آپکو تو بس اس ایشو کو زندہ رکھنا ہے اور عالمی ضمیر کو دوبارہ سونے نہیں دینا ہے۔ اپ کو تو بس کشمیریوں کو یہ احساس دلائے رکھنا ہے کہ پاکستان انکی پشت پہ ہے، آپ کو تو بس پاکستانی قوم کو یہ اعتماد دئیے رکھنا ہے کہ غربت و تنہائی کے باوجود ہم قومی موقف بہادری سے لیں گے اور بطور قوم کسی احساس کمتری کا شکار نا ہوں گے۔ مگر آپ تو گھبرا گئے صاحب۔ اتنی آئیڈیل سیچوئیشن میں بھی آپ کے چہرہ بارہ کیوں بجانے لگا۔ یہ نحوست و مایوسی بھرے ڈائلاگ کیوں مارنے لگے۔ آپ کی آہوں میں شمیم آرا کیوں جھلکنے لگی۔ نا کشمیری تھکے ہیں نا پاکستانی عوام، آپ کیوں گھبرا گئے صاحب، ہمارے تو وزیراعظم بار بار فرماتے ہیں کہ “پاکستانیو گھبرانا نہیں ہے”۔

Advertisements
julia rana solicitors

یا پر پس پردہ کچھ ایسا ہے جو آپ چھپا رہے ہیں؟ کوئی ایسی تلخ حقیقت ہے جسکی سچائی کھلنے سے آپ کو خوف آتا ہے، کوئی سودا ہے جو رات کے اندھیروں میں ہوا اور سویر کے اجالے نے چہروں پہ بدحواسی طاری کر دی ہے؟ ہوا کیا ہے؟ ہیں پریشاں اپ کیوں صاحب؟

Facebook Comments

انعام رانا
انعام رانا کو خواب دیکھنے کی عادت اور مکالمہ انعام کے خواب کی تعبیر ہے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply