امتناع محبت۔۔۔۔اجمل صدیقی

امتناع محبت ۔۔۔۔۔prohibiting love

خدا کیلئے مجھے پیار نہ کرو ,
میں تمہیں کھونا نہیں چاہتی.
محبت کرکے کیا کرو گے؟
نیند سے لڑو گے,
خوابوں سے ڈروگے,
اندیشوں کے طوفان اٹھیں گے,
اَن جانے گمان اٹھیں گے،
آنکھوں کے سیلاب میں رہو گے،
دھڑکنوں کے اضطراب میں رہو گے،
اک ناجائز خواہش  ہے،
ایک بے مصرف خواہش ہے،
نزع کی کشمکش  ہے،
ہجر و وصل کی کشاکش ہے،
ایک رنگین یاس ہے ،اک سنگین آس ہے ۔۔۔

Advertisements
julia rana solicitors

میں تم سے محبت نہیں کرتی
میں تمہیں کھونا نہیں چا ہتی
بے اشک رونا نہیں چاہتی
میں تم سے محبت نہیں کرتی
میں تم سے بیگانہ ہونا نہیں چاہتی
تم بھی
خدا کیلئے مجھے پیار نہ کرو!

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply