ذمہ داری۔۔۔۔اےوسیم خٹک

تمھیں معلوم ہے بھارت نے آرٹیکل370 کا خاتمہ کردیا ہے؟
وہ بہت اُتاولا ہورہا تھا ۔ بچپن سے کشمیر پر ہونے والی ہر تقریر  پر اس نے انعام جیتا تھا۔وہ پریشان تھا کہ اب جب کشمیر آزاد ہوگا تو وہ تقریر میں کیا لکھے گا؟ کیونکہ وہ جذباتی تقریر کرنے کا عادی تھا۔

میں نے کہا کہ اتنا آسان نہیں ہے، یہ عالمی سازش کا  کھیل  ہے ،جس میں انڈیا ،امریکہ، چین پاکستان سمیت روس اور اسرائیل بھی شامل ہے ۔
تمھارے لئے نیا مواد مل گیا ہے ۔ اور ہاں اس میں سی پیک کا بھی کچھ نہ کچھ چکر ہے ۔ اتنا ہوگا کہ کشمیری اب انڈین اور پاکستانیوں کی طرح ہوجائیں گے، یعنی غلام۔۔۔اب تک وہ آزا نے تھے ،اب تسلط میں آگئے ہیں، مگر سب نے اپنی اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہے ،اس ایشو کو ہائی لائٹ کرنا ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس دوران اُسے پیغام موصول ہوا کہ یونیورسٹی میں کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی منائی جارہی ہے اور اُسے تقریر کرنی ہے ۔ حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کرتےہوئےملک بھر کےتعلیمی اداروں میں پروگراموں کے انعقاد کے مراسلے بھجوائے ہیں ۔۔ طلبہ نے ان پروگراموں  حصہ لیا اور باقیوں نے شرکت کی۔ حکومتی اداروں کی طر ح میں بھی ٹوئیٹر پر بیٹھ کر اپنی ذمہ داری پوری کرنے لگا۔

Facebook Comments

اے ۔وسیم خٹک
پشاور کا صحافی، میڈیا ٹیچر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply