ادب میں سیکس اور ابدی زندگی۔۔۔۔اجمل صدیقی

ادبیات عالم کی پہلی کتاب گلگامش ہے ۔۔

یہ اروک( قدیم میسو پو ٹیمیا ) کے بادشاہ کا نام ہے۔
اس کتاب کا آدھاحصہ گلگامش اور ان کیدو کے واقعات پر ہے اور دوسرا حصہ صرف گلگا مش۔۔
ان کیدو ایک بڑا وحشی اور قوی آدمی ہوتا ہے ۔جو طائفوں کیساتھ جنسی عمل سے تہذیب کی بنیاد رکھتا ہے۔
ان کیدو گلگامش کے تخت کو چیلنج کرتا ہے۔
ان میں سخت جنگ ہوتی ہے کوئی بھی نہیں ہارتا دونوں دوست بن جاتے ہیں پھر ایک فرضی صنوبر کے جنگل سفر کرتے ہیں ۔وہ ہم بابا کو قتل کردیتے ہیں ۔جو محافظ ہے جنگل کا۔
عشارت دیوی اس کا بدلہ لینے کیلئے گلگامش کو لمبے سفر کی تکالیف میں ڈالتی دیتی ہے۔
وہ اب حیات کی تلاش میں  نکل جاتا ہے ۔۔لیکن   پتہ چلتا ہے یہ ناممکن ہے۔
پھر وہ بڑ ی عمارتیں بنانے کا پروگرام بناتا ہے ایک لافانی شخص اتنا پشتیم اسے خبر دیتا ہے کہ دنیا میں ایک سیلاب آنے والا ہے۔(کچھ لوگ کہتے ہیں یہ نوح نبی ہیں )۔

کہانی میں ابدیت کی تلاش ،بے بسی ، آفاقی تغیرات ،سیکس اور تہذیب جڑے ہوئے  ہیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors

یہ انسان کی پہلی قدیم تحریر ہے۔۔۔اسکا مطلب ہے جنس انسان کا قدیم مسئلہ ہے جو تہذیب کے ساتھ پیدا ہو گیا تھا۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply