محترم جناب محمد اظہار الحق صاحب کا پیغام مکالمہ کے نام!

گزشتہ ربع صدی سے دنیا الٹ پلٹ ہو چکی ہے، انٹر نیٹ نے سب کچھ بدل دیا ہے ،
جس کے نتیجے میں ایک نئی اصطلاح سوشل میڈیا کے نام سے وضع کرنا پڑی –
اردو دنیا میں جن نوجوانوں نے اس چیلنج کو قبول کیا ان میں انعام رانا نمایاں مقام رکھتے ہیں –
” مکالمہ ” ان کا ویب میگزین ہے۔ ۔۔۔۔۔۔مسلسل اپ ڈیٹ ہوتے اس میگزین میں
خبروں سے لے کر کالم تک اور ادب سے لے کر عمرانیات تک جو کچھ بھی پیش کیا جاتا ہے
ایک خاص معیار سے نیچے نہیں ہوتا۔
دلچسپی اور Readability دامن ِ دل کھینچتی ہے۔ اگر اسے فیملی میگزین کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔
کامیابی سے ایک سال مکمل کرنے پر انعام رانا اور مکالمہ کو مبارک باد۔
دعا ہے کہ یہ سلسلہ قائم رہے اور پڑھنے والے نہال ہوتے رہیں۔۔۔۔!

مکالمہ
مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *