سوشل میڈیا ویب سائٹس بلاک کرنے کی سفارش

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین عامر عظیم باجوہ نے حکومت کو سوشل میڈیا ویب سائٹس کو بلاک کرنے کی سفارش کردی۔

یہ سفارش انہوں نے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو ایک بریفنگ کے دوران دی جس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر متعدد جعلی اکاؤنٹس پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر ویب سائٹس بیرونِ ملک سے چلائی جارہی ہیں۔

پی ٹی اے چیئرمین نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے پالیسی مرتب کرے اور متحدہ عرب امارات اور چین کی طرز پر سوشل میڈیا کو بلاک کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کی سوشل میڈیا ویب سائٹس بلاک کرکے مقامی طور پر اسی طرح کی ویب سائٹ متعارف کروائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے انہیں سوشل میڈیا سے متعلق قوانین بنانے کی ہدایت کی تھی جنہیں جلد پیش کیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بشکریہ ہم نیوز

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply