کالم کا بچہ/تیسری بیوی۔۔۔عزیز خان

ایک شخص کی دو بیویاں تھیں زندگی عذاب تھی آپس میں لڑائی جھگڑا گالی گلوچ کرتی تھیں ،لڑائی کا کوئی موقع نہیں جانے دیتی تھیں۔

ایک دوسرے کے خاندان اور ماں باپ کی شان میں قصیدے کہے جاتے تھے۔۔
اس تمام کارروائی میں ان بیویوں کے بچے بھی شامل ہوتے تھے جو اپنی ماں کی حمایت میں ہر طرح کا جھوٹ بولتے تھے اور باپ کی چغُلیاں کرتے تھے۔
وہ شخص اپنی بیویوں اور اولاد سے بہت تنگ تھا۔۔
ایک دوست کو اُس نے یہ بات بتائی تو دوست نے اُسے مشورہ دیا کہ تیسری شادی کر لے۔
وہ شخص پہلے تو حیران اور پریشان ہوا، کافی دن سوچتا رہا آخر کار اُس نے ایک خوبصورت جوان لڑکی سے تیسری شادی کر لی۔
پہلی دونوں بیویوں کو تیسری بیوی بالکُل نہ بھاتی تھی۔
اب پہلی دونوں بیویوں نے آپس میں صُلح کر لی ہے اور تیسری بیوی کے خلاف ہو گئیں۔
ہر وقت اُس کی خامیاں تلاش کرتی رہتی ہیں۔
تیسری بیوی اپنے شوہر کو لُبھانے کی پوری کوشش کر رہی ہے اور دونوں ایک پیج پر ہیں۔
پہلی دونوں بیویاں روزانہ مولوی صاحب کے پاس تعویز لینے جاتی ہیں مولوی صاحب بھی تعویز دے دیتے ہیں پیسے بھی لے لیتے ہیں پر کوئی اثر نہیں ہو رہا۔۔

دونوں بیویاں اپنے شیطان اور شرارتی بچوں کے ساتھ تیسری بیوی پر نظر رکھتی ہیں اُس کی ہر بات پر اعتراض کرتی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اُن کے خاوند نے ایک اور ظُلم بھی کیا ہے کہ  اپنی بیویوں سے حساب بھی مانگنا شروع کردیا ہے جس سے پہلی بیویوں کےمیکے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کُچھ سالے اور رشتہ دار گرفتار بھی کرو ا دیے۔
ایک اور ظُلم یہ کیا کہ اپنی تیسری بیوی کو لے کر ہنی مون پر بھی چلے گئے ،پہلی دونوں بیویوں میں اُن کی ہنی مون کی تصاویر فیس بک پہ دیکھ کر صف ماتم بچِھ گئی ہے۔
اب دونوں بیویاں اپنے گھروں میں بیٹھی رو رہی ہیں کہ کہیں تیسری بیوی طلاق ہی نہ کرا دے۔۔
سوتنوں کی لڑائیاں تو ہوتی رہیں  گی، بس دعا کریں گھر اُجڑنے سے بچ جائے۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply