• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • کامیاب اور ناکام لوگوں میں پانچ بنیادی باتوں کا فرق۔۔۔میاں جمشید

کامیاب اور ناکام لوگوں میں پانچ بنیادی باتوں کا فرق۔۔۔میاں جمشید

یہ بات آپ سب جانتے ہی ہیں کہ اس دنیا میں کامیابی کا مفہوم ہر فرد کے لیے مختلف ہے ۔ کسی کے لیے خوشحال ہونا کامیابی ہے تو کسی کے لیے  مشہوریااثر و رسوخ والا ہونا کامیابی کی شناخت ہے ۔ مگر مفہوم جو بھی ہو ، کامیابی کو پانے کے لیے خاص طرزِ زندگی اختیار کرنی ہی پڑتی ہے ۔ جہاں کچھ اچھی عادتوں کو اپنانا پڑتا ہے وہیں پر  ہمیں کچھ باتوں سے دوری اختیار کرنی پڑتی ہے ۔

اس آرٹیکل میں آپ کے سامنے ایسی ہی کچھ بنیادی باتوں کا ذکر ہو گا جو کامیابی اور ناکامی کے درمیان واضح فرق ظاہر کرتی ہیں ۔ اگر ہم ان سے رہنمائی حاصل کرتے اپنے عملوں میں تبدیلی لائیں تو مثبت طرزِ زندگی کا حصول قدرے آسان ہو گا ۔ تو آئیے پھر ان خاص باتوں کو جانتے ہیں ۔

1۔ کامیاب لوگ گولز سیٹ کرتے ہیں جبکہ ناکام لوگ بے مقصد وقت گزارتے ہیں ۔

یہ نہیں کہ لوگ کچھ بننے کا خواب نہیں دیکھتے مگر ان کے پاس ان خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے کوئی واضح پلان نہیں ہوتا ۔وہ کسی مقصد کو پانے کے لیے پہلے گولز سیٹ کر کے ان کو مہینوں یا دنوں پر تقسیم کرتے ہیں۔ ان پر نظر نہیں رکھتے جبکہ کامیاب لوگ گولز سیٹ کر کے روزانہ پلان کے مطابق اس کو پانے کے قریب تر ہوتے جاتے ہیں۔

2۔ کامیاب لوگ ہر مفید عادت اپنانے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ ناکام لوگ سوچتے ہی رہتے ہیں ۔

لوگوں کو پتا بھی ہوتا ہے کہ فلاں کام کو کرنا یا اس سے رک جانا مفید ہے مگر اس کو کبھی اپنانے کی کوشش نہیں کرتے ۔ اگر کرتے بھی ہیں تو جلد ہی ہمت ہار کر پیچھا چھڑا لیتے ہیں مگر کچھ لوگ کامیاب بننے کے لیے اپنی قوت ِ ارادی کو مضبوط بناتے، اچھی عادات کو پختہ کرنے کے لیے جُتے رہتے ہیں ۔

3۔ کامیاب لوگ دلی شکر گزار ہوتے ہیں جبکہ ناکام لوگ حسد و منافقت کا جذبہ رکھتے ہیں۔

کچھ فرد ہر مشکل و ناکامی میں بھی اچھے اخلاق و صبر کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ ہر حال میں شکر و عاجزی اپناتے ہیں ۔ وہ دوسروں کو بھی کامیاب بنانے میں مدد کرتے ہیں اور ان کو کامیاب ہوتا دیکھ کر خوش ہوتے ہیں ۔ مگر ناکام لوگ اس کے برعکس ہوتے ہیں۔ اوپر سے خوش ہونے کی اداکاری کرتے, اندر ہی اندر ان کی جڑیں کاٹنے میں مصروف ہوتے ہیں یا پھر حسد کے مارے جلتے کڑھتے دوسروں پر صرف تنقید کرتے رہتے ہیں ۔

4۔ کامیاب لوگ اپنے آپ پر فوکس رکھتے ہیں جبکہ ناکام دوسروں پر انگلی اٹھاتے ہیں ۔

اچھے افراد اپنے آپ کو بہتر بنانے کی تگ و دو میں مصروف رہتے ہیں اور دوسروں کی کمیوں و کوتاہیوں کو نظر انداز کرتے ہیں ۔ مگر ناکام بننے والے لوگ دوسروں کو نیچا دکھانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔ کسی کے بارے میں کوئی منفی بات ہاتھ آ جائے سہی تو پھر اس کو ذلیل کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور اپنی کمزوریوں و غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

5۔ کامیاب لوگ دوسروں کے  ساتھ خیالات و معلومات شیئر کرتے ہیں جبکہ ناکام لوگ چھپا چھپا کر رکھتے ہیں ۔

دوسروں کے ساتھ اپنے علم کو بیان کرنا اور نئے نئے آئیڈیاز کو ڈسکس کرنا جہاں کامیاب فرد کی بہترین عادت ہوتی ہے وہیں پر ناکام لوگ اپنے علم و ہنر کو اپنے تک محدود رکھنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ ان کو لگتا ہے کہ ایسا کرنے سے وہ زندگی میں آگے نکل سکتے ہیں مگر یہ ان کی بھول ہوتی ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors

تو صاحبو بہت ساری فرق والی باتوں میں یہ چند اہم باتیں ہیں جن کو ذہن میں رکھنا بہت ضروری ہے ۔ تاکہ ہم ان باتوں سے دوری اختیار کر سکیں جو ہمیں ناکامی کے سفر اختیار کرنے سے روک لیں ۔ امید ہے کہ آپ کو  مفید رہنمائی دینے کی میری یہ کوشش رائیگاں نہیں جائے گی ۔

Facebook Comments

میاں جمشید
میاں جمشید مثبت طرزِ زندگی کے مختلف موضوعات پر آگاہی ، رہنمائی اور حوصلہ افزائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی jamshades پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply