روزی،روزگار۔۔۔۔شاہد محمودایڈووکیٹ

بسم اللہ الرحمان الرحیم۔
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ محترم و پیارے انسان دوست احباب !
اللہ کریم سے دعا ہے کہ سب خیریت سے ہوں اور ایمان و صحت کی بہترین حالت میں ہوں۔
آج کچھ یادداشتیں آپ سے شئیر کر رہا ہوں۔ سپائن انجری سے پہلے کچھ ایسے کام جو پانچ ہزار سے بیس ہزار تک میں شروع ہو سکتے ہیں کی لسٹ بنائی تھی اور پھر کوشش کی تھی کے اللہ کریم کے عطاء کردہ میں سے ہی اللہ کریم کی راہ میں جو پیسے دینے ہوتے ان سے کسی ضرورت مند کو کام شروع کرا دیا جائے اور اسے کہا جائے کہ روزانہ چاہے پانچ یا دس روپے، یا ماہانہ چاہے پچاس یا سو روپے واپس کرے لیکن رقم کو قرضہ حسنہ سمجھ کر واپس ضرور کرے۔ اس طرح اس کا کام بھی چل جاتا تھا اور پیسے واپس ملنے پر کسی اور ضرورت مند کے کام آ جاتے تھے اور وہ بھی اللہ کریم کے فضل و کرم سے اپنے پیروں پر کھڑا ہو جاتا تھا۔ اللہ کریم کے فضل و کرم سے یہ سلسلہ اچھا چلا تھا۔ یہ کوئی پندرہ بیس سال پرانی یادداشتیں ہیں۔ اب کام شروع کرنے کی لاگت میں شاید کچھ فرق ہو۔ کام کرنے کا جذبہ پہلا اور کام سیکھنا کام کو جاننا دوسرا اہم نکتہ ہیں۔

مصنف :شاہد محمود ایڈووکیٹ

یادداشت شئیر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہو سکتا ہے کچھ احباب کو اس کام کی تحریک ملے اور یہ کارخیر آگے بڑھتا جائے۔

1- اخبار / میگزین / رسائل و جرائد گھروں میں پہنچانا

2- کتابوں کا سٹال / رمضان میں قرآن پاک / دینی کتب

3- پکوڑوں / سموسوں کی ریڑھی / سٹال

4- برگر / شوارما کا سٹال

5- بریانی / دال چاول کا سٹال

6- منیاری کے سامان کی ریڑھی / سٹال

7- ٹوپی/ رومال/ جرابوں/ بنیان / انڈروئیر کی ریڑھی / سٹال

8- جلیبیوں کی ریڑھی / سٹال

9- گول گپوں کی ریڑھی / سٹال

10- دہی بھلوں کی ریڑھی / سٹال

11- فروٹ چاٹ کی ریڑھی / سٹال

12- املی آلو بخارا شربت کی ریڑھی / سٹال

13- گنے کے رس کی ریڑھی / سٹال

14- صبح کے ناشتے انڈا پراٹھا / آلو والا پراٹھا کی ریڑھی / سٹال

15- لچھے Cotton candy فروخت کرنا

16- غبارے / گیس والے غبارے فروخت کرنا

17- مکئی کے سٹے کی ریڑھی

18- جھاڑو / برش / وائپر وغیرہ سائکل پر فروخت کرنا

19- سبزی کی ریڑھی

20- پھل کی ریڑھی

21- آلو کے چپس فروخت کرنا

22- گھر میں دس بیس روپے والے گرم مصالحہ جات کے پیکٹ بنا کر دکانوں پر فروخت کرنا

23- مرغی کے گوشت کا سٹال

24- شاپنگ بیگ / لفافے دکانوں پر سپلائی کرنا

25- اے سی Air Conditioner کی صفائی / فٹنگ

26- ائیر کولر کی صفائی / فٹنگ

27- ائیر کولر کی خسیں تیار کرنا

28- کتابوں کی جلدیں کرنا

29- مہریں Stamps بنانے کا سٹال

30- ردی کی خرید و فروخت

31- گھروں پر ان کی ڈیمانڈ کے مطابق روزمرہ کی سبزی / گوشت / پھل سپلائی کرنا

32- دودھ خرید کر گھروں پر سپلائی کرنا

33- ایزی لوڈ کرانا

34- دس بیس روپے فی بل کے عوض لوگوں کے یوٹیلیٹی بلز جمع کرانا

35- کمپیوٹر ٹائپ / کمپوزنگ کا کام

36- کپڑوں کے کٹ پیس فروخت کرنا

37- بچوں کے کھلونوں کی ریڑھی

38- ہر مال دس بیس تیس پچاس روپے والے سامان کی ریڑھی جس میں کاٹن بڈ، نیل کٹر، سرمے، موچنے، قینچیاں، چھوٹی کچن والی چھریاں، کچن میں استعمال کی بہت سی چیزیں برتن دھونے والی جالی، فوم، ازاربند ڈالنے والا آلہ وغیرہ وغیرہ شامل ہوتے ہیں

39- پلاسٹک کے برتنوں کی ریڑھی

40- مٹی کے برتنوں کی ریڑھی مٹی کی ہانڈی، جگ، گلاس، پیالے، گھڑے، صراحی، گلے وغیرہ آج کل لوگ شوق و فیشن سے خریدتے ہیں

41- اتوار بازار / رمضان بازار میں سٹال لگانا

42- اتوار بازار / رمضان بازار میں لوگوں کا سامان ان کی گاڑیوں تک پہنچانا اس مقصد کےلئے ایک پہیوں والی ٹرالی بھی لے سکتے ہیں

43- دفاتر / ہاسٹلز میں گھر کا بنا کھانا سپلائی کرنا

44- درزی کا کام

45- الیکڑیشن کا کام گلی محلوں میں گھوم پھر کر گھروں کی روزمرہ استعمال کی چیزیں مرمت کرنا

46- سلائی مشین کی مرمت کام

47- برف فروخت کرنا

48- جانوروں کا چارہ فروخت کرنا

49- سوئی گیس کے چولہے / ہیٹر / گیزر مرمت کرنا

50۔ گھر سے ان لائن کام کرنا، دستکاری فروخت کرنا، کپڑے فروخت کرنا۔ گھر سے کھانے بنا کر فروخت کرنا

51۔ گھر کے اچار، مربے، چٹنیاں بنا کر فروخت کرنا

52۔ انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن پڑھانا / قرآن پاک و ترجمہ بھی پڑھایا جاتا ہے

53۔ بچوں کے رشتے کروانا

54۔ بینکوں اور دفاتر میں کرایہ پر پودے / گملے دینا

55۔ موڑھے / بید کے بنے فرنیچر کا کام

56۔ کھیس / دریاں سائیکل / سٹال پر بیچنا

57۔ موٹر سائیکل ہونے کی صورت میں ڈلیوری کا کام کرنا

58۔ پالتو پرندوں / مرغیوں / بطخوں / خرگوشوں کی خرید و فروخت

59۔ دودھ یا کریم سے دیسی گھی / مکھن بنانا / فروخت کرنا

60۔ دیہات / گاوں سے چاٹی کا دیسی گھی اور خالص شہد و دیگر سوغاتیں / دستکاری شہر میں کا کر فروخت کرنا

61۔ آن لائن کار واش سروس کے آرڈر لے کر یہ کام خود کرنا یا کروانا

62۔ اپنے علاقے میں سیاحت کے مواقع ہوں تو سیاحوں کے لئے ٹور ارینج کرنا

63۔ اور آپ سب بھی راہنمائی کے لئے تجاویز و تجربات شئیر کر سکتے ہیں۔

جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
سلامتیاں اور ڈھیروں پرخلوص دعائیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دعا گو ‘ طالب دعا شاہد محمود

Facebook Comments

شاہد محمود
میرج اینڈ لیگل کنسلٹنٹ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply