• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • دائمی امراض میں مبتلا افراد کی صحت سے متعلق معیارِ زندگی پر حجامہ کے اثرات۔۔۔۔ڈاکٹر حافظ عثمان اسد

دائمی امراض میں مبتلا افراد کی صحت سے متعلق معیارِ زندگی پر حجامہ کے اثرات۔۔۔۔ڈاکٹر حافظ عثمان اسد

تحقیق کا مقصد دائمی امراض میں مبتلا افراد کی صحت اور معیار زندگی پر حجامہ کے اثرات جانچنا تھا۔
سعودی میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں 629 افراد کا ایک سال تک جائزہ لیا گیا۔

کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی ہسپتال کی تحقیقاتی ٹیم نے مختلف دائمی امراض میں مبتلا افراد کے دو گروپ بنائے۔ ایک گروپ کو حجامہ کیا جبکہ دوسرا گروپ بغیر حجامہ کے رکھا گیا۔

حجامہ سے پہلے دونوں گروپس کے صحت اور معیار زندگی کا مشاہدہ کیا گیا اور پھر حجامہ کے ایک ماہ بعد دوبارہ انہی مریضوں کی صحت اور معیار زندگی کا جائزہ لیا گیا اور دونوں گروپس کا آپس موازنہ کیا۔

تحقیقاتی ٹیم نے جب نتائج کا تجزیہ کیا تو یہ بات سامنے آئی  کہ حجامہ کے بعد مریضوں کی صحت اور معیار زندگی میں واضح برتری آئی ۔ حجامہ کروانے کی بنیادی وجہ درد کی شکایت تھی
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ دائمی امراض اور درد میں مبتلا افراد کی صحت اور طرز زندگی بہتر بنانے میں حجامہ اہم کردار ادا کر سکتا ہے

Advertisements
julia rana solicitors london

تحقیق کاروں نے کپنگ تھراپی کہ جس میں جسم پر مخصوص جگہ پر کپ اور کٹ لگا کر ایک خاص مقدار میں جلد سے خون نکالا جاتا ہے کو دائمی امراض خصوصاً  درد کے لیے complementary medicine / معاون طریقہ علاج کے طور پر تجویز کیا ہے۔

 

Facebook Comments

ڈاکٹر حافظ عثمان اسد
ڈاکٹر حافظ عثمان اسد (فزیوتھراپسٹ)۔ لیکچرر یونیورسٹی آف لاہور۔ غلطی کر کے سیکھنے کی کوشش میں مصروف

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply