کراچی ایک تعصبی شہر ؟۔۔۔۔۔اسماء ظفر

جب کسی کے منہ سے یہ بات سنی تو حیرت ہوئی کہ کراچی دوسرے شہروں کے مقابلے میں تعصبی ہے ۔ کراچی وہ واحد شہر ہے جہاں ہر قومیت کے لوگ بستے ہیں اوریہ شہر ہر ایک کو بانہیں پھیلائے گلے بھی لگاتا ہے بنِا کسی تعصب کے ۔

پنجابی، پختون ،سرائیکی ٫ بلوچ بلکہ افغانی ،بنگالی اور برمیز بھی سب بستے ہیں یہاں اور مزید آ بھی رہے ہیں، اگر اتنا تعصبی شہر ہے تو کیوں ؟؟ کوئی ادارہ دیکھ لیں پی آئی اے ہو یا اسٹیل مِل، کسٹم ہاؤس چلے جائیں یا پولیس کا محکمہ دیکھیں ہر جگہ واضع اکثریت میں پنجابی موجود ہیں ۔ہر دوسرا چائے کا ہوٹل اور تندور ہمارے پختون بھائیوں کا ہے۔ طارق روڈ کے مالز کا ایک چکر لگائیں اکثریت افغان اور پختون دکان داروں کی ہے، کراچی کا ننانوے فیصد گڈز ٹرانسپورٹ کاکام ابتدا سے پنجابی اعوان بھائیوں کے ہاتھ میں ہے ،انکی بسیں ٫ کوچز اور ٹرک سارے شہر میں آزادانہ گھومتے ہیں ،حد یہ ہے کہ اندرون سندھ بھی پچاس فیصد کے قریب کاروبار پنجابی اور پختون بھائی کررہے ہیں ۔

لوگ کہتے ہیں یہاں کرائے پر پنجابی، پختونوں کو گھر نہیں ملتے تو یہ سب فٹ پاتھ پر رہتے ہیں ؟ اگر مالک مکان سوال کرتا بھی ہے تو گزشتہ کئی برس سے نامساعد حالات کی وجہ سے جس میں اکثریت خود کش بمبار طالبان ایک مخصوص کمیونٹی کے تھے اس ڈر سے کہ کرایے  پر گھر دے کر مشکل میں نہ پڑ جائیں ورنہ نئی آباد ہوئی بستی سعدی ٹاؤن جاکر دیکھ لیں ہر تیسرا گھر کسی نا کسی پختون کا ہے۔ مانسہرہ کالونی ،کشمیر کالونی ،بنارس کا علاقہ، ہر جگہ مخصوص کمیونٹیز اپنے لوگوں کے ساتھ برسوں سے آباد ہیں ۔۔ذرا کوئی بتائے تو پنجاب یا کے پی کے میں ایسی ایک بھی بستی جہاں مخصوص کمیونٹی کے لوگ اپنے کلچر اور زبان کو محفوظ رکھ کر پوری آبادیاں بنا کر چین سے رہتے ہوں ؟ ۔کراچی میں کوئی بھی پلاٹ لے کر باآسانی گھر بنا سکتا ہے کوئی روک ٹوک نہیں، کوئی ان تعصب کا نعرہ لگانے والوں سے پوچھے تو سہی کہ کاروبار کے لیے  کونسا علاقہ اچھا ہے؟۔۔ سب لیاقت آباد ،سولجر بازار، گارڈن کو ترجیح دیتے ہیں، کوئی لیاری یا بنارس کا نام نہیں لے گا ۔آج بھی پنجاب کی  کچھ ورکشاپس پر پختون بھائیوں کے لیے  الگ گلاس پانی کا رکھا جاتا ہے اور پھر کہتے ہیں کہ کراچی تعصب برتتا ہے ۔خود میرے محلے میں پچیس تیس برس سے کئی پنجابی گھرانے آباد ہیں ،جبکہ اکثریت اردو اسپیکنگ کی ہے ،یہاں لیکن برسوں سے ہم گُھل مل کر رہتے ہیں اس علاقے میں ۔سہراب گوٹھ میں کون رہتا ہے ؟ الآصف میں جو لوگ بستے ہیں وہ کون ہیں ؟

یہ تو چلیں اکثریتی علاقے ہوگئے، مگر کراچی کے ہر علاقے میں اب مخلوط آبادی ہے ،ہر قوم اور مسلک کے لوگ یہاں آباد ہیں پھر کس بنیاد پر لوگ کہہ دیتے ہیں کہ کراچی تعصب برتتا ہے ؟۔۔ شدید دکھ اور افسوس ہوتا ہے، یہ سب پڑھ کر اور سن کر ۔۔نہ تو تعلیمی اداروں میں ،نہ سرکاری نوکریوں میں یہ پوچھا جاتا ہے کہ تم کون ؟ اگر ڈومیسائل سندھ کا ہے، کراچی کا ہے تو قومیت کون پوچھے گا اور کیوں ؟۔۔۔ ایسی باتیں کیوں پھیلائی جارہی ہیں  کراچی کے بارے میں ؟۔۔میری سمجھ سے باہر ہے۔

نہ  تو میں کوئی سیاسی کارکن ہوں، نہ  لسانی بنیاد پر پرکھ کر دوستی کرتی ہوں ،میرا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں جس کی بنیاد پر میں نے یہ تحریر لکھی ،بس ایک بات دل کو چُبھی تو لکھ دی۔ ایک سیدھی سی گھریلو  خاتون  ہوں، کراچی کو اور کراچی والوں کو کوئی تعصبی کہے تو دل دکھ سے بھر جاتا ہے ۔

کراچی غریب پرور شہر ہے ،جہاں کوئی رات کو بھوکا نہیں سوتا ،اگر وہ محنت کش ہے تو دو وقت کی سستی ترین خوراک اور کسی شہر میں نہیں ملے گی ۔

ایک فیملی فرینڈ ہُنزہ سے آئی تو بتایا ساٹھ روپے کا آملیٹ اور ستر کا ایک پراٹھا تک خریدا انہوں نے ناشتے کے لیے ۔۔اگر یہ شہر دوسری قومیتوں کے لیے   اپنے  دَر واء  نہ  کرتا تو آج میری سرائیکی کام والی ماسی کے سات ماموں یکے بعد دیگرے پنجاب سے کراچی نہ  شفٹ ہوتے ۔۔بقول اُن کے ،وہاں مزدوری تھوڑی اور کھانا مہنگا ہے، یہاں ہم کام کی جگہ پر سو بھی جاتے ہیں اور کھانا بھی سستا ہے، کچھ پیسے پس انداز بھی کرلیتے ہیں۔۔ اگر اس شہر کے باسی نفرت برتتے ہوتے تو کبھی یہ لوگ یہاں نہ  ٹِک پاتے، میرا کراچی اپنے سمندر کی طرح گہرا اور وسیع ہے ،یہاں سب کے لیے جگہ ہے، بنا کسی نفرت اور تعصب کے، یہ شہر سب کو اپنے اندر سمو لیتا ہے ۔کراچی کو منی پاکستان کہتے ہیں ،ایسے جانبدار رویے تو ہر صوبے اور خطے میں موجود ہیں ،ان کی بنیاد پر کراچی یا پھر پیارے وطن کے کسی بھی حصے کو تعصبی کہنا سراسر زیادتی ہوگی!

Advertisements
julia rana solicitors london

کراچی کی ایک بیٹی اسماء ظفر!

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 5 تبصرے برائے تحریر ”کراچی ایک تعصبی شہر ؟۔۔۔۔۔اسماء ظفر

  1. کراچی معتصب شہر ہے جی بالکل جب یہاں یہاں کے باسی ہی سرکاری نوکری تلاش کرنے میں ناکام رہتے ہوں چاہے وہ میمن ہوں یا مہاجر جنھیں ہمیشہ غیر ہی سمجھا جاتا ہے۔ جہاں اگر کسی قسمت کے مارے مہاجر کو سرکاری نوکری مل چاۓ تو اس سے پوچھا جاتا ہے کے کون ہو آباؤ اجداد کہاں کے ہیں جب بچارہ اپنا حسبو نسب بتا دیتا ہے تو اس کو بولا جاتا ہے کے سندھی نہیں آتی سندھی سیکھو ۔
    جب شہری ڈومیسائل پر سکھر خیرپور میرس لاڑکانہ حیدر آباد کے ساتھ ہی اس ڈھائ کرڑو والے شہر کو بھی رکھا جاتا جبکہ شہری علاقوں کی پوسٹز پہلے ہی کم ہوتی ہیں

  2. رعایت اللہ فاروقی جیسی ذہنیئت کے گھٹیا لوگ ہی اصل میں کراچی کے دشمن ہیں جو اس کو نچوڑنے کے لیئے جب جب موقع ملتا ہے یہاں آجاتے ہیں لیکن انکی تمام تر محبت اور وفاداریاں ان کے اپنے علاقے یا اشرافیہ کے علاقے کےساتھ ہوتی ہیں یہ بندہ جب تک کراچی میں رہا یہاں سے فوائد حاصل کرتا رہا پھر کراچی کے حالات خراب ہوئے اسکی قوم ہی کی وجہ سے اور اسے اپنا مفاد اسلام آباد میں نظر آیا تو وہاں چلا گیا ۔وہاں بیٹھ کر کراچی کے خلاف زہر اگلتا رہا ۔اور بے غیرتی کی انتہا دیکھیئےکہ ایک بار پھر کراچی میں اپنا مفاد دیکھ یہاں واپس مرنے چلا آیا ہے بمع اپنے خاندان کے ???

  3. میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں اس جیسے بے غیرتوں کو صفائیاں دینے کی قطعی ضرورت نہیں کراچی جو ہے وہ ہے اور اس جیسا کوئی دوسرا شہر پورے پاکستان میں نہیں ۔اسے سے مالی مفادات حاصل کرکے اسے کچرا کنڈی بنانے والے خبیث کسی جواب کے مستحق نہیں ہیں ??

  4. کراچی ایک غیر متعصب، غریب پرور شہر ہے. اگر کسی کو افکا دکا واقعات ایسے ملتے ہیں تو اس کی وجہ کراچی پر چند عشروں میں گزرنے والی ناگہانی آفتیں وجہ ہے. اس کی ڈیموگرافی وجہ ہے. اس کے مسائل وجہ ہیں. اس کی محرومیاں وجہ ہیں. کراچی اپنی صفات میں ایک الگ شہر ہے. جس کو موازنہ ملک کے دوسرے شہروں سے کیا ہی نہیں جاسکتا. دوسری بات یہ کہ تعصب اور نسلی و لسانی تشخص میں بیت بنیادی فرق ہوتا ہے. ان دونوں باتوں کو گڈمڈ کرنے سے ہی ایسی تحاریر جنم لیتی ہیں جس سے بےچینی پھیلتی ہے. لکھنے والوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے.

  5. All Pakistanis came to Karachi Sindhi / Punjabi / Balochi ETC & buy own properties, run their own business but if Karachi local people go Punjab /KPK / Balochistan ETC they can’t purchase anything even they can’t acquire a single rental house. Now Decision is your court. that in Karachi is prejudice or not??

Leave a Reply