مکالمہ ،ہمیں آگے بڑھنا ہے۔۔۔ عبد الروف خٹک

مجھے شوق تھا کہ میں اس قوم کے لیئے کچھ کرکے دکھاؤں کسی بھی حوالے سے۔لیکن کوئی بہتر سہولت نہ ہونے کے سبب تمام تدبیریں ندارد۔لیکن پھر ایک دن اچانک سوشل میڈیا میں مکالمہ پر نظر پڑی۔اس مکالمہ نام میں مجھے ایسی انسیت اور نسبت نظر آئی کہ اس میں اندر جھانکے بغیر نہ رہ سکا ۔جونہی مکالمہ کے میدان میں قدم رکھا کچھ دیر کے لیئے تو میری آنکھیں ہی چندھیاگئیں، یعنی مجھے یقین ہی نہ آیا کہ ایسے ایسے گوہر نایاب بھی اس میدان میں موجود ہیں ۔جب تجسس مزید بڑھا تو اشتیاق ہوا کہ اس میدان کے شہسواروں کو بھی دیکھا جائے جو اس قوم کے نوجوانوں میں ایک نئی روح پھونکنے بیٹھے ہیں ۔ اس قوم کے نوجوانوں کو اندھیرے سے نکال کر روشنی کا سفیر بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔جب چیف ایڈیٹر کے نام پر نظر پڑی تو مزید اشتیاق بڑھا کہ محترم کی تصویر اور خاندانی پس منظر بھی دیکھا جائے ۔محترم نام کے انعام رانا اور تصویر میں ایک منحنی کمزور ساشخص، نوجوان تو کہنے سے رہا ،سامنے کھڑے نظر آئے۔موصوف کے بارے میں مزید جانکاری کی تو معلوم ہوا محترم دیار غیر یعنی انگلستان میں ہوتے ہیں اورپیشے کے وکیل ہیں۔یہ جان کر اور خوشی ہوئی کہ محترم پردیس میں بیٹھ کر اپنے وطن کے نوجوانوں میں شعور کی اک لہر بیدار کرنے بیٹھے ہیں ۔ابھی یہ تصویری شناسائی کا سلسلہ چل رہا تھا کہ اک اور موصوف پر نظر پڑی تو معلوم ہوا کہ وہ محترم بھی دیار غیر میں ہوتے ہیں۔ وہ صاحب کینیڈا میں ہوتے ہیں وہ بھی اس گروپ سے وابستہ ہیں ۔یہ سب چیزیں دیکھ کر مجھے اپنا خواب سچ دکھنے لگا جہاں میں خود کو تنہاء محسوس کرتا تھا اب میرے ساتھ ایک فوج ظفرموج تھی ۔
اور پھر الحمدللہ مجھے اس مکالمہ سے وہ کامیابی ملی جس کا میں عرصہ دراز سے متلاشی تھا ۔آج الحمدللہ اس مکالمہ کا ایک سال پورا ہو گیاہے اور دوست احباب کی جانب سے تہنیتی پیغامات بھیجے جارہے ہیں ۔ کچھ لوگ تحاریر کی شکل میں بھی مکالمہ کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔سوچا میں بھی اس پر مسرت موقع پر مکالمہ کے لیئے ایک چھوٹی سی تحریر بھیجوں جس میں وہ تمام ساتھی جو مکالمہ کے ساتھ کسی نہ کسی حوالے سے جڑے ہوئے ہیں سب سے پہلے ان کے لئیے مبارک باد کا پیغام اور اس کے ساتھ ساتھ یہ گزارش اور عرض کہ خدارا مکالمہ کے ساتھ اپنی وابستگی کو جوڑے رکھیں اور نوجوان نسل میں یہ شعور اجاگر کریں کہ آئیے خود کو مکالمہ سے جوڑیئے اور اپنی اس آواز کو جو آپ لوگوں میں اجاگر کرنا چاہتے ہیں اسے مزید بہتر انداز میں اجاگر کریں ۔آخر میں انعام رانا صاحب کے لیئے ڈھیر ساری دعائیں اور مکالمہ کی پوری ٹیم کے لئےنیک خواہشات اور مبارک باد ۔
اللہ تعالیٰ سے سے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے اور ہمت و استقامت دے تاکہ میں ، مزید مکالمہ میں لوگوں کے لئے خدمت کا سبب بنوں ،آمین

Facebook Comments

عبدالرؤف خٹک
میٹرک پاس ۔اصل کام لوگوں کی خدمت کرنا اور خدمت پر یقین رکھنا اصل مقصد ہے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply