الوداعی تقریب۔۔۔سانول عباسی

رپورٹ:-           ساؔنول عباسی        انفارمیشن سیکریٹری شائقینِ فن دوحہ

١٠جولائی ٢٠١٩ بروز بدھ شائقینِ فن دوحہ قطر کی جانب سے جناب محمد عرفان حیدر گریوال فنانس سیکریٹری “شائقینِ فن دوحہ ” کے اعزاز میں دوحہ کے مقامی ہوٹل میں “الوداعی تقریب” کا اہتمام کیا گیا ، جس کی صدارت چیئرمین مجلس فروغِ اردو ادب، دوحہ -قطر اور چیئرمین شائقینِ فن دوحہ جناب محمد عتیق صاحب نے کی جبکہ شائقین فن دوحہ کے صدر جناب محمد نواز اکرم صاحب نے جناب محمد عرفان حیدر گریوال صاحب کا مختصر تعارف پیش کیا۔

جناب عرفان حیدر گریوال ١٩٩٥ سے قطر میں مقیم ہیں اور ١٩٩٦ سے انہوں نے اپنی ادبی وابستگی کا سفر مجلس فروغ اردو ادب دوحہ قطر کے بانی جناب مصیب الرحمن صاحب کے ساتھ شروع کیا اور تب سے اب تک مجلس فروغ اردو ادب دوحہ قطر کے سرگرم کارکن کی حیثیت سے ہمیشہ پیش پیش رہے اور شائقین فن دوحہ کے فنانس سیکریٹری کی حیثیت سے اپنی ذمے داریوں کو بخوبی نبھایا، انتہائی نفیس شخصیت کے مالک جناب گریوال صاحب کو ہمیشہ مسکراتے ہوئے پایا، اپنی طبعیت کے دھیمے پن، بےلوثیت، اعلی اخلاق و شائستگی کی نعمت سے مالامال گریوال صاحب ہمیشہ دوستوں میں نمایاں رہے۔

جناب جاوید ہمایوں صاحب نائب صدر “شائقینِ فن دوحہ” اور جناب قمر الزماں بھٹی صاحب جنرل سیکریٹری “شائقینِ فن دوحہ” نے جناب عرفان گریوال صاحب کو یادگاری تحائف و اپنے خوبصورت کلمات سے نوازا انہوں نے جناب محمد عرفان حیدر گریوال صاحب سے اپنے دیرینہ تعلق کی تاریخ کا تذکرہ انتہائی خوبصورت لفظوں میں کیا، انہوں گریوال صاحب کے متعلق نیک خواہشات کا اظہار اور مستقبل میں ہر طرح کی کامیابیوں کے حصول کے لئے خاص دعاؤں سے نوازا۔

چئرمین مجلس جناب محمد عتیق صاحب نے جناب گریوال صاحب کی مجلس کے ساتھ دیرینہ وابستگی بےلوثیت و ادب نوازی کو سراہتے ہوئے دعائیہ کلمات سے نوازا انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی انسان کسی کی جگہ نہیں لے سکتا اسی طرح ہم عرفان حیدر گریوال صاحب کی کمی کو ہمیشہ محسوس کرتے رہیں گے۔

ہماری دعا ہے کہ محمد عرفان حیدر گریوال صاحب جہاں رہیں ہمیشہ خوش و خرم رہیں اور کامیابیاں ان کے قدم چومیں۔

“ڈاکٹر سید تقی عابدی صاحب” کی شہرہ آفاق تخلیق “امجد فہمی” جو کہ جناب امجد اسلام امجد صاحب کے جہانِ شعر کا تجزیاتی و تنقیدی مطالعہ و احوالِ زیست پہ مبنی ایک بہترین شاہکار ہے جناب فرقان احمد پراچہ صاحب نے جناب امجداسلام امجد کی طرف سے چئرمین مجلس جناب محمد عتیق صاحب کی خدمت میں پیش کی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

پروگرام کے بعد پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا تھا ایک اور خوبصورت شام ہماری یادوں کا حصہ ہوئی۔

Facebook Comments

سانول عباسی
تعارف بس اتنا ہی کہ اک عام انسان

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply