وزن کیسے کم کیا جائے؟ایک معلوماتی تحریر۔۔۔۔عارف خٹک

وزن کم کرنا وزن بڑھانے سے زیادہ آسان ہے۔ چور زرداری اور چور نواز شریف کے دور حکومت میں پیٹ دن دُگنی رات چوگنی ترقی کے منازل طے کرتے کرتے صوبہ پنجاب بن گیا تھا  کہ اچانک یعنی سڈنلی دل و دماغ ملک میں معاشی انقلاب لانے کا سوچنے لگا۔اور خان کے سنگ ناچتے ناچتے اس ملک کی خوشحالی کےلیے وہ وہ خواب دیکھ لیے۔۔جو شاید خان صاب نے بائیس سالہ جدوجہد میں بھی نہ دیکھے ہوں۔ بڑے پیٹ اور بھاری کولہوں سمیت ناچتے ناچتے ہم نے نیا پاکستان بالآخر بنا ہی ڈالا۔ خیر بات ہورہی تھی کہ وزن کیسے کم کیا جائے تو واپس آتے ہیں موضوع کی طرف۔

وزن کم کرنے کےلیے کوشش کریں کہ کاربوہائیڈریٹس کم سے کم لیا کریں۔مثلاً چپاتی یا نان سے بچیں۔ بلکہ ایک وزیر موصوف تو فرما بھی چُکے ہیں کہ پاکستانیوں دو کی بجائے ایک روٹی پر گُزارہ کر لیاکرو،تو ملک کو فائدہ ہوگا۔ لہٰذا ہم نے بھی ٹھان لی،کہ خان کے نئے پاکستان میں ہم ایک روٹی پر گزارہ کریں گے۔ یہ ہماری وزن گھٹاؤ مہم کی ابتدا تھی۔

اس ایک روٹی نے ہمارے اندر کے شیطان جس کو صاحبِ علم نفس کہتے ہیں،اُس کو مارنا شروع کردیا۔ اب الحمداللہ روزانہ کی بُنیاد پر اس کا ریپ کرتے رہتے ہیں۔ بات ہورہی تھی وزن کی مگر بار بار میں موضوع سے ہٹ رہا ہوں۔

جب آپ کا پیٹ اندر جاتا ہے تو سب سے پہلے آپ کا کچھ اور باہر نکل آتا ہے۔اور لُطف بھی بُہت آتا ہے۔ پہلے بیوی گلے لگتی تھی کہ شوہر کی جیب سے کُچھ نکلے گا۔آج کل نہیں لگ رہی ،کہ جیب کی بجائے کُچھ اور نہ نکل آئے۔

خیر وزن کم کر نے کے لیےسب سے پہلے خود کو موٹیویٹ کریں،بلکہ خود کو سپورٹ کریں۔ سپورٹ سے یاد آیا کہ آپ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ لالہ نے تحریک انصاف کے دو ایم این ایز اور جمعیت علماء اسلام کے تین چار ایم پی ایزکو سپورٹ کر رکھا ہے،تو لالہ کے مزے ہوں گے۔ اب اپ کو کیا بتائیں کہ دونوں ایم پی ایز آج تک صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں نہیں گئے۔ جب بھی فون کروں تو فون کاٹ دیتے ہیں کہ لالہ پکا انصافی ہے اور انصافیوں سے بات کرنا ایمان سے خارج کرا دیتا ہے۔ دونوں انصافی ایم این ایز کو کال کرتا ہوں تو کم از کم جمیعتی ایم پی ایز کی طرح کال کاٹ کر بے عزتی نہیں کرتے۔ بلکہ فون ہی نہیں اُٹھاتے کہ کہیں اُدھار کا تقاضا  نہ ہو۔

ہمارا ایک ایم این اے بچہ جس نے فیس بک سے لےکر اپنے وٹس ایپ ڈی پی پر فقط یہ لکھا ہے کہ “اپنا وزیراعظم خان ہے۔”۔ ہم نے پوچھا یہ کیا لکھا ہے؟ جواب دیا خان ہی تو وزیراعظم ہے۔ پوچھا کہ کیوں آپ کو ابھی بھی یقین نہیں آرہا؟جواب دیا لالہ خان کےلیے جان بھی قربان ہے۔ پھر پوچھا کہ کُرک میں پہلے انسان پانی کی کمی سے مر رہے تھے۔ اب تو حالات یہاں تک پہنچ گئے ہیں  کہ کھوتیاں بھی مر رہی ہیں۔ جواب دیا لالہ وزیراعظم اپنا خان ہے۔ ہم نے بھی کہہ کر فون بند کردیا کہ بچہ تم خود کو یقین دلاتے رہنا کہ خان وزیراعظم ہے یہاں ہم لوگ دن بدن اپنا یہ یقین کھوتے جارہے ہیں  کہ وہ خان ہے۔

خیر بات ہورہی تھی وزن کم کرنے کی۔ ورزش کے اُوپر آپ کے کوئی اخراجات نہیں اُٹھتے۔ کوئی پیسہ خرچ نہیں ہوتا بلکہ کوئی بل بھی نہیں آتا۔ اس ماہ مبلغ 69،000 بجلی بل آیا اور دوسرے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔ بلکہ اب تو بیوی کے سامنے بھی نہیں رو سکتا۔ آگے سے میز پر پانی کا سادہ گلاس پٹخ کر لعنتی آواز میں کہہ دیتی ہے کہ اور کولہے مٹکاؤ نئے پاکستان کےلیے۔

آپ کو وزن کا بتا رہا تھا کہ بات کہاں سے کہاں نکل گئی۔ وزن جب بڑھ جاتا ہے تو آپ کو کافی تکلیف ہونے لگتی ہے۔ اتنی تکلیف آپ کو اس وقت بھی نہیں ہوتی۔جب ویک اینڈ نائٹ پر آپ کی بیوی آپ یر یہ کہہ کر بم گرا دے، کہ لال جھنڈیاں لگی  ہیں۔ یا آپ کی محبوبہ رات بارہ بجے ڈبلیو گیارہ (11-W) کے کنڈیٹر سعید خان کو کیا گیا میسج غلطی سے آپ کو بھیج دے، کہ سعید خان کل تم نے ویاگرا کھایا تھا کیا؟بس کرنے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے۔ جبکہ آپ تین دن سے شکارپور تبلیغی سہہ روزے پر نکلے ہو۔ کتنی تکلیف ہوتی ہے جب تندور والا دس کی روٹی بیس میں دے دے۔اور آگے سے آپ کو FBR کا وارننگ لیٹر دکھا کر بولے،کہ بھائی جان ام کیا کرے ایمران وزیراعظم اے۔

بات پھر کہاں سے کہاں نکل گئی میں آپ کو بتا رہا تھا کہ وزن میں کمی کیسے لائی جاسکتی ہے۔ وزن کم کرنا بہت آسان ہے۔ بلکہ اتنا آسان ہے کہ جب آپ ورزش کررہے ہو ں تو سمجھو آپ اپنی شادی میں ناچ رہے ہیں۔ناچنے کا شوق ہر انسان کے اندر رچا بسا ہوتا ہے۔ ناچنےکے کافی فوائد ہیں۔ ناچنے سے جہاں وزن کم ہوتا ہے وہاں بندہ وزیر بھی بن سکتا ہے۔ دھرنے کے دوران ناچنے کی ویڈیو فیس بک پر اپ لوڈ کردیں۔ اگلے دن قومی اسمبلی کا ٹکٹ آپ کی جیب میں ڈال دیا جاتا ہے۔ اگر مخلوط ڈانس کیا ہو تو وزیر ثقافت بھی آپ کو بنایا جاسکتا ہے۔ بلکہ قریبی دوستوں کو درے کی چرس سپلائی کرنے پر آپ وزیرداخلہ بھی بن سکتے ہیں۔ خیر جو بھی ہے سانوں کی تو میں آپ کو بتا رہا تھا کہ وزن کیسے کم کیا جاسکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بھاڑ میں جائے وزن اور چربی۔ خالی پیٹ ہمسبتری کرنے کے بعد ایک ایکسٹرا ہینڈ پریکٹس کرلو اور چھت کو گُھورنا شروع کردو۔ساتھ میں یہ دھیان میں لاؤ،کہ خان اپنا وزیراعظم ہے۔ وزن خود بخود کم ہو جائےگا۔

Facebook Comments

عارف خٹک
بے باک مگر باحیا لکھاری، لالہ عارف خٹک

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply