یہ میرا ڈرامہ ہے۔۔
لکھاری نے پروڈیوسر کے سامنے اپنی کہانی رکھی۔
پروڈیوسر نے پوچھا ۔
کس حوالے سے ہے ڈرامہ؟
لکھاری نے کہا موجوہ صورتحال پر ہے ۔
پروڈیوسر نے کہانی کا پلاٹ پڑھا ۔
لڑکیاں ہیں ؟
جی ہاں کہانی کے مطابق ہیں ۔
آپ میری بات نہیں سمجھے لکھاری صاحب؟
جی کیا ؟
ایک کھسیانی ہنسی ہنستے ہوئے ،
لکھاری پریشانی سے اسے دیکھتے ہوئے ۔
جی میں سمجھا نہیں ،
میرا مطلب ہے کہ ۔۔۔۔۔۔؟
لکھاری جی نہیں ۔
تو آپ جاسکتے ہیں ۔
آپ کے ڈرامے میں کوئی جان نہیں۔
آپ کا خیال پرانا اور گھسا پھٹا ہے ۔
میں ایسے ڈرامے نہیں بناتا ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں