ورلڈ کپ کرکٹیات۔۔۔۔سید عارف مصطفٰی

1- ہماری کرکٹ ٹیم بیٹ سے کم اور جذبات سے زیادہ کھیلتی ہے۔

2- جنگ اور محبت کے علاوہ کرکٹ میں بھی سب کچھ جائز ہے کم ازکم بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست سے تو یہی لگا !

3- کرکٹ کا ورلڈ کپ نہ جیت سکے تو کیا ہوا شاپنگ میں تو ہمارے کرکٹرز کی بیگمات سب سے آگے رہیں نا ، جو ہوتا اس کا بھی ورلڈ کپ تو ہم دیکھتے بھارت کیسے جیت پاتا ؟

4- محبوبہ ہی نہیں بیوی کی محبت میں بھی بہت کچھ داؤ پہ لگایا جاسکتا ہے، بھارت کے خلاف میچ میں شعیب ملک کی پرفارمنس اس کا مظہر ہے !

5- جس کی غلطیوں‌ سے دوسرے سیکھ پائیں وہ کسی نہ کسی درجے میں عظیم ہے اور اس لحاظ سے سرفراز کی عظمت میں کوئی کلام نہیں!

6- ہماری کرکٹ ٹیم بھی چائنا کے مال کی طرح ہے ۔۔۔ یعنی قطعی ناقابل بھروسہ !

7- چونکہ ابھی وہ اسٹیڈیم بنا ہی نہیں کہ جس میں پاکستان ورلڈ کپ کے کسی میچ میں بھارت کو ہرا سکے تو پھرقصور اسٹیڈیم کا ہوا نہ کہ ہماری کرکٹ ٹیم کا!

8- پاکستانی کرکٹ ٹیم وہ واحد ٹیم ہے کہ جب کسی سے جیتتے ہیں تو اکثر انکے چہروں پہ خوشی سے زیادہ حیرت کا تاثر ہوتا ہے !

9- ہماری کرکٹ ٹیم نے اپنی پرفارمنس سے انسانوں ہی نہیں  بلکہ  جانوروں تک کو  شرمندہ کردیا ہے ،چڑیاگھر کی پیشنگوئی کرنے والی ہتھنی اب سونڈ لپیٹے پڑی ہے ۔۔۔

10- خدا مہربان و رحیم ہے اور یوں لگتا ہے کہ وہ شاید ابھی پاکستانی قوم سے مایوس نہیں ہوا جب ہی  اس نے 1992 کے ورلڈ کپ کی مشابہتوں کا سفر روک دیا ۔۔۔

Advertisements
julia rana solicitors london

11- ذرا کوئی یوتھیوں سے یہ پوچھے کہ کیا یہ ٹیم بھی پٹواریوں نے منتخب کی تھی ؟؟

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply