رزقِ حلال۔۔۔۔۔فیضان متین

“حرام کماتا ہے ،تبھی تو دیکھو بیوی مسلسل بیمار ہے-”

نسیم سیٹھ دکان پہ آئے ہوئے ایک جاننے والے کو اپنے رشتے دار کے متعلق بتارہے تھے۔

“ہاں نسیم بھائی صحیح کہہ رہے ہو اتنی جلدی کون بھلا گھر بناتا ہے آج کل۔۔ اور تو اور ساری بیٹیاں بھی نمٹادیں ہیں”

“ہاں بھئی اب جیسا کماؤ گے ویسے ہی نکلے گا”

“بالکل ٹھیک کہا ۔۔ ”

“اچھا پھر میں چلتا ہوں آفس جانا ہے”

“آفس کون سے ۔۔آپ ابھی تک ریٹائر نہیں ہوئے”

Advertisements
julia rana solicitors

“ارے صرف تنخواہ لینے جاتا ہوں مہینے میں ایک بار ۔۔ وہاں سیٹنگ کی ہوئی ہے اکاؤنٹنٹ اور مینیجر سے ۔۔ ان کو انکا حصہ پہنچادیتے ہیں ۔۔ اور ہماری حاضری لگ جاتی ہے۔۔ باقی دکان سے تو ‘رزق حلال’ اپنا چل ہی رہا ہے۔۔ اچھا میاں اب اجازت دیر ہورہی ہے”

Facebook Comments

فیضان متین
بلاگر کا تعلق حیدرآباد سندھ سے ہے ، پیشے کے لحاظ سے ایک فیڈرل گورنمنٹ ادارے میں انجینئر ہیں اور شوق کے لحاظ سے اردو لکھاری ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply