• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • ہندوستانی و پاکستانی کرکٹ شائقین کے درمیان ایک دلچسپ مکالمہ ۔۔۔ محمد فیاض حسرت

ہندوستانی و پاکستانی کرکٹ شائقین کے درمیان ایک دلچسپ مکالمہ ۔۔۔ محمد فیاض حسرت

پاکستانی نوجوان : بھئی آپ کی ٹیم نے جان بوجھ کے اپنا میچ ہارا کہ پاکستان سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکے ۔
ہندوستانی نوجوان : ارے کیا سوچ رے لا اے تو ؟ تیرا بھیجا ہل گیا کیا رے ؟ چلیے فرض کیجئے ہماری ٹیم جان بوجھ کے انگلینڈ سے میچ ہاری لیکن وہی صورت تو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے میچ میں بھی تھی نا ؟
پاکستانی نوجوان : دیکھ بھئی میرا دل نہیں مان رہا مجھے تو لگ رہا کہ نیوزی لینڈ والے بھی اپنی مرضی سے ہارے ۔
ہندوستانی نوجوان : اچھا تو آپ کے ہاں لوگ دماغ کا کام بھی دل سے لیتے ہیں۔۔
چلیے میں ایک پل کو  مان لیتا ہوں کہ انڈیا کی ٹیم جان بوجھ کے اپنا میچ ہاری ، نیوزی لینڈ بھی جان کے اپنا میچ ہاری ، صرف ٹیمیں ہی نہیں بلکہ جن میچوں میں بارشیں ہوئیں وہ بھی انگلینڈ اور بارشوں کی آپس میں طے شدہ پلاننگ تھی ، یعنی انڈیا اور نیوزی  لینڈ کی ٹیمیں  ہی نہیں بلکہ بارشیں بھی جان بوجھ کے ہوئیں ۔اتنا کچھ صرف اس لیے ہوا کہ پاکستان کی ٹیم فائنل نہ جیت جائے ۔

بھئی آپ اس طرح مت  کریں ، آئی سی سی ، انڈیا ، انگلینڈ اور بارشوں کیخلاف میچ فکسنگ کا کیس انٹرنیشل کورٹ میں دائر کر دیں ۔
پاکستانی نوجوان : بھئی اس سے پہلے کہ میں تمہارا گلا دبا کر تمہیں یہیں مار دوں تم یہاں سے عین غین ہو جاؤ ۔

اب کچھ میری سنو !
تقریباً 50 فیصد پاکستانی کرکٹ شائقین کا یہی خیال ہے کہ انڈیا کی کرکٹ ٹیم نے جان بوجھ کے میچ ہارا تو اُن کی خدمت میں میری دو باتیں پیش ہیں ۔
پہلی بات، مان لیجیے انڈین کرکٹ ٹیم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم سے زیادتی کی، میچ اپنی مرضی سے ہار کے لیکن سب یہ قبول کرنے سے قاصر ہیں کہ اگر کوئی زیادتی ہوئی ہے تو کسی اور نے نہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے خود اپنے ساتھ کی ہے ۔ارے بھئی کم سے کم اتنا تو کرتے کہ جو میچ جیتے اُن کو ٹھیک طرح سے جیت لیتے تو ایسی نوبت ہی نہیں آنی تھی ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری بات،
ہم لوگ بجائے اس کے کہ یہ تسلیم کرتے کہ پاکستانی ٹیم اپنی کارکردگی کی وجہ سے سیمی فائنل میں جگہ نہ بنا پائی ہم لوگ تو یہ ثابت کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ فلاں ، فلاں ٹیم نے جان بوجھ کے میچ ہارے یعنی اپنی خراب کارکردگی بارے سوچنے کی ہمت ہی نہیں آپ کے پاس۔ صد حیف !

Facebook Comments

محمد فیاض حسرت
تحریر اور شاعری کے فن سے کچھ واقفیت۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply