عدنان کاکڑ کی حبس ِ بیجا،ادارے ایکشن لیں

معروف بلاگر اور معاصر سائیٹ “ہم سب” کے ایڈیٹر عدنان خان کاکڑ کو علیم خان گروپ سے تعلق رکھنے والے بدمعاشوں  نے حبس بیجا کا نشانہ بنایا۔
کاکڑ صاحب کے مطابق کرایہ داری کے معاملے میں ان کو، ان کے بیٹوں اور ڈرائیور سمیت بدمعاش عناصر نے کئی گھنٹے تک حبس ِ بیجا میں رکھا اور بدمعاشی کرتے ہوئے دھمکیاں دیتے اور فوراً  رقم ادا کرنے کا تقاضا کرتے رہے جو کہ متنازع تھی۔

یاد رہے کہ لین دین کا مسئلہ سول قانون کے تحت آتا ہے اور اگر کوئی تناز ع تھا بھی تو اسے قانون کے مطابق حل کیا جانا چاہیے تھے۔ مزید ازاں کسی بھی وجہ سے کسی شخص کو حبسِ  بیجا میں رکھنا ایک جرم ہے اور ضابطہ فوجداری کے تحت ایسے کرنے والے لوگ سزا کے مستحق ہیں۔

ادارہ مکالمہ، جدید آن لائن صحافت کے ایک کولیگ اور معتبر نام کے ساتھ ایسی زیادتی پہ اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ فوری قانونی کارروائی کی جائے اور محترم عدنان خان کاکڑ کی داد رسی کی جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انعام رانا
چیف ایڈیٹر مکالمہ!

Facebook Comments

انعام رانا
انعام رانا کو خواب دیکھنے کی عادت اور مکالمہ انعام کے خواب کی تعبیر ہے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply