• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • افغانی پاکستانیوں سے اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں ؟۔۔۔۔۔۔مشتاق خان

افغانی پاکستانیوں سے اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں ؟۔۔۔۔۔۔مشتاق خان

افغانستان کے لوگ پاکستان سے نفرت کرتے ہیں اور اس کا اظہار وہ اپنے ملک میں کھل کے کرتے ہیں لیکن پاکستانی  میڈیا کے مثبت ہونے کی وجہ سے ہمیں  یہی بتایا جاتا ہے کہ  افغان عوام پاکستانیوں سے پیار کرتے ہیں ۔

افغانستان والے ہم سے نفرت کیوں کرتے ہیں جبکہ ہم نے ان کا بہت ساتھ دیا ہے لاکھوں افغان مہاجرین کو دہائیوں  تک پناہ دی،ان کا بوجھ اٹھایا ،روس جیسی طاقت کے خلاف لڑے ۔

اس نفرت کو سمجھنے کے لیے ایک حقیقی مثال پیش خدمت ہے ۔
1971کی پاک بھارت جنگ میں ہمارے ایک رشتہ دار جو پولیس کانسٹیبل تھے کو دوسرے ہزاروں پولیس رنگروٹوں ،رضاکاروں کے ساتھ بنگال بھیجا گیا کیونکہ فوج اپنے اصل اثاثوں حقیقی فوجیوں کو کبھی بھی ضائع نہیں  کرتی کیونکہ فوج کو یقین تھا اور یہ طے تھا کہ بنگال سے جان چھڑوانی تھی تو پاکستان سے پولیس اور رضاکار ہی بھیجے گئے تھے ۔

خیر ہمارے وہ رشتہ دار انڈیاں کی قید میں چلے گئے ان کی بیوی اور ان کی بیوی کی بہن میرے ان رشتہ دار  کے بھائی کی بیوی تھی مطلب کہ  دو بھائیوں  کی شادی دو بہنوں سے ہوئی، اب اس قید کے عرصے میں ان کے بیوی بچے اپنے اس تایا/خالہ کے گھر پر رہنے پر مجبور ہوگئے۔ اس دو تین سال کے عرصے میں ان بیچاروں کو اپنی اس خالہ کے برے رویوں ،طعنوں اور بھوکا پیاسا رکھنے نے ان کے دلوں میں   خالہ کے لیے  اتنی شدید نفرت بھر دی کہ مرتے دم تک یہ ان کو دیکھنے کے روا دار تک نہ  تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

افغانی بھی یہ کہتے ہیں کہ  پاکستان نے ان کو قربانی کا بکرا بنا کے اربوں ڈالر کمائے ہیں ،خود اپنے لیے تعلیم و  ترقی، عیاشی کا معاشرہ بنایا جبکہ ان کے لیے اپنے تربیت یافتہ طالبان کو مسلط کیا گیا ،افغانستان کو اپنی کالونی بنا کے رکھا گیا اور جو مہاجر رکھے ان کو بھی باعزت طریقے سے نہیں رکھا بلکہ جانوروں کی طرح کا سلوک کیا گیا ،ان کو مجبور کیا گیا کہ  وہ غیر قانونی غیر اخلاقی کاموں میں مشغول ہوجائیں، ان کو غربت کی چکی میں پیس کے ان کی غیرت کو خریدا گیا، ان کی عزتوں کو خریدا گیا، یہ ایسے زخم ہیں جن کی وجہ سے افغان پاکستان سے نفرت کرتے ہیں ،ہو سکتا ہے یہ صرف افغانوں کی غلط فہمی ہو جو را نے ان کے ذہنوں میں ڈال دی ہو، لیکن حقیقت یہی ہے کہ زیادہ تر افغان عوام پاکستان کے خلاف نفرت ہی رکھتے ہیں ۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست ایک تبصرہ برائے تحریر ”افغانی پاکستانیوں سے اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں ؟۔۔۔۔۔۔مشتاق خان

  1. اگر کسی کو بے وفائی سیکھنی ھو تو وہ افغانیوں سے سیکھے
    چالیس سال ھوگئے جنگ لڑتے ھوئے
    ھم نے انڈے نہین کھائے ان کو کھلایا=ایک روپے کا انڈہ آج دس روپے کا ھے
    آٹا نہیں کھایا ان کو کھلایا=پانچ روپے کلو اب پچاس روپے کلو ھے
    گوشت نہیں کھایا ان کو کھلایا=پچاس روپے کلو والا پانچ سو روپے کا ھے
    غرض کیا کچھ نہیں کیا
    پاکستان کی کون سی مارکیٹ ھے جس میں افگانیوں کی دکانیں نہیں اور جھاں سرمائے کی فراھمی ھیروئینکے سبب نہیں جس کی وجہ مقامیوں کے کاوبار ٹھپ ہو کر رہ گئے
    بدلے میں کیا ملا ھیروئین کا نشہ اور کلاشنکوف کلچر جس نے ھمارے معاشرے کا امن وسکون غارت کیا
    ھیروئین کروبار کے داغ کے باعث کسقدر شرمندگی کا سامنا ھوتا ھے وہ حج جیسی خالص عبدت کرنے والوں سے پوچھو کہ کون کون سوراخوں میں انگلیاں ڈال کر تسلیاں کی جاتیں ھین کہ موصوف حج کے لئے ھی جارھے ھیں خانہ خدا کی آڑ میں نشہ کے کاروبار کرنے نہیں
    کچھ غلطیاں مقامی حکام سے بھی ھو سکتی ھیں اس کا انکار نہیں مگر زیادہ قضور وار ان کے اپنے افسران ھیں

Leave a Reply