فلمی تبصرہ: اینا ۔۔۔ احمد ثانی

فلم ری ویو : اینا
یائنرا : ایکشن ۔ مسٹری ۔ ایڈونچر ۔
ریٹگ : 6.8 IMDB
ریلیز ڈیٹ : 20 جون 2019
دورانیہ : دو گھنٹے

رائٹر،ڈائریکٹر : لک بیسون (دا ففتھ ایلیمنٹ، لوسی، لیون ۔ فلمز آن کریڈٹ بطور رائٹرز و ڈائریکٹر)

نمایاں اداکار ۔ مرکزی کردار ۔ ساشا لوس ( اینا اینڈ ویلیئریئن)
کیلان مرفی ( ولن ۔ ان۔ دا ڈارک نائٹ ۔ انسیپشن ۔)
لوک ایوانز ( مرڈرڈ مسٹری ۔ بیوٹی اینڈ دا بیئسٹ)

اباوٹ ڈائریکٹر /رائٹر۔

لک بیسون LUC BESSON کی پہلی فلم “لوسی” کیبل پر دیکھنے کا اتفاق ہوا شاید ASN ایکشن تھا چینل، ادھوری فلم دیکھی مگر اس ڈائریکٹر پلس رائٹر کو اپنے پسندیدہ رائٹرز کی لسٹ میں شامل کر لیا اور انکے متعلق سرچ کیا تو یاد آیا کہ لیٹ نائینٹیز میں انکی تحریر کردہ فلم ففتھ ایلیمنٹ کو سینما پر خوب انجوائے کیا تھا۔

فلم “اینا” پلاٹ ۔

سیکنڈ ورلڈ وار کے بعد اگر کسی موضوع کو لیکر بہت سارئ فلمز بنی ہیں تو وہ ھے سی آئی اے اور کے جی بی کی آپس کی نوک جھونک۔
اینا فلم کی سٹوری بھی اسی سیگما کے اردگرد گھومتی ھے مگر میں بناء Biased ہوئے کہہ سکتا ہوں کہ اس فلم کی سٹوری کے جی بی اور سی آئی اے پر مبنی تمام فلموں کی سٹوریز میں سے بیسٹ آف تھری میں با آسانی سے جگہ پا سکتی ھے ۔
کے جی بی ایجنٹس سینما سکرین پر ہمیشہ مشین کی مانند پورٹرے کیئے گئے ہیں، یہ کہانی بھی ایسی ہی ایک فیمیل کے جی بی ایجنٹ کے فرضی حالات زندگی پر مبنی ھے جسے بہت خوبصورتی سے سینماٹائز کیا گیا ھے (اس فلم کا ٹیئزر آل ریڈی کئ ایوارڈز کے لیئے نامزد کیا جا چکا ھے ) تمام اداکار اپنے اپنے کیریکٹرز میں نگینے کی مانند فٹ نظر آئے ۔ منجھی ہوئی فلمی کاسٹ نے فلم کا مزہ دوبالا کر دیا ۔

انتہائی خوبصورت ایکشن، بھرپور ڈرامہ اور تھوڑے سے سست ٹیمپو کے ساتھ (جو کہ کہانی کی ڈیمانڈ ھے) لیئے ہوئے یہ فلم ایکشن تھرلر مسٹری ایڈونچر کا بہترین مرکب ھے بشرط یہ کہ آپ اسے بغور دیکھیں تا کہ سٹوری میں آنے والے ٹوئسٹ سے لمحہ با لمحہ لطف اندوز ہو سکیں۔
دو گھنٹے کے دورانیہ پر مبنی یہ فلم سینٹ پیٹیز برگ کے خوبصورت نظارے و ایفل ٹاور کی خوبصورت عکس بندی بونس میں لیئے ہوئے ھے اپنے ناظرین کے لیئے، آ مسٹ ریکمنڈیشن فار ویک اینڈ سیلیبریشن ۔
‏PG

Advertisements
julia rana solicitors

جب صنف نازک ، صنف نازک سے ہی پوچھے کہ ڈارلنگ پہلے کھانا لگاوں یا کنڈی تو ایسے ڈائیلاگ کے بعد یہ فلم صرف ذہنی طور پر بالغان کے لیئے ہی ریکمنڈ کی جاتی ھے،بائی دا وے فلم میں ” واچنے” کے لیئے کوئی خاص ایروٹک سینئز نہیں ۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply