فلم ریویو: مین ان بلیک انٹرنیشنل ۔۔۔ احمد ثانی

یائنرا: سائی فائی / فینٹیسی
دورانیہ: ایک گھنٹہ پچپن منٹ
ریٹنگ: ایوریج
نمایاں اداکار:کرس ہیمزورتھ ( المعروف ۔ تھور )

یہ فلم دیکھنے کے لیئے ہم نے ایک تجربہ کیا۔ پہلے ہم نے یہ فلم نوے فیصد پاکستانیوں کی طرح پائریٹڈ ورژن ڈاون لوڈ کر کے واچی تو زرا مزہ نہیں آیا سوچا ہم سینما سکرینز کی چمک دھمک و ھائی فائی ساونڈ کے عادی ہیں شاید ہماری 65 انچ اسکرین وہ مزہ نہیں پروائڈ کر پا رہی لہذا فیصلہ کیا کہ سینما کا رخ کیا جائے کہ شاید کراچی شہر کے نئے نکور سینما “دا ایرینا” کی شائننگ سکرین یہ فلم دیکھنے کا مزہ دوبالا کر دے۔  مگر افسوس کہ یہ تجربہ سبق دے گیا کہ فلم کی سٹوری اگر اچھی ہو گی تو لیپ ٹاپ یا ایل ای ڈی پر بھی مزہ دے جائے گی ۔

پلاٹ :
پچھلی تینوں فلموں کے سیکوئیل کے مقابلے میں سب سے ہلکی سٹوری اور کمزور ڈائریکشن ۔ ھاں نت نئے تجرباتی کاسٹیوم و میک اپ کے جدید شاہکار سے سجے ایلیئن ضرور آپ کا وقت پاس کرتے ہیں ۔ تھور بھی ول سمتھ کی کمی نا پوری کر پائے ھاں ڈائریکٹر نے کرن جوہر کی ایک ٹیکنیک ضرور استعمال کی جس سے آپ بھی محظوظ ہوں گے ( فلم دیکھ کر اندازہ لگائیں )

لیپ ٹاپ یا ٹی وی پر ہندی ڈبڈ دیکھ کر ہی ملک کا کثیر زر مبادلہ بچائیں اور اس مشکل اکنامک کنڈیشن میں ملک کا ساتھ دیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایک مکمل فیملی فلم۔ ہر قسم کی فحاشی سے پاک ۔ بچوں کے لیئے اچھا ٹائم پاس ۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply