• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • اظہر علی کی دفع302 ، کئی ریکارڈ زمین بوس، کئی نئے ریکارڈ پاکستان کے نام۔۔۔۔ مدثر ظفر

اظہر علی کی دفع302 ، کئی ریکارڈ زمین بوس، کئی نئے ریکارڈ پاکستان کے نام۔۔۔۔ مدثر ظفر

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ 140 سال پرانی ہے ۔ لا محدود اوور ،طویل دورانیئے کی اس طرز کی کرکٹ کی کوکھ سے محدود اوور کے ون ڈے اور پھرٹی ٹونٹی کے Shorter Format نے جنم لیا ۔

پانچ دن پر محیط ہونے کی وجہ سے لوگوں کی دلچسپی ٹیسٹ کرکٹ سے ختم ہو رہی ہے ۔ جدید طرز کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ اس بڑھتی ہو ئی عدم دلچسپی کا بڑا سبب ہیں ۔

لوگ دھوم دھڑکے والی کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں جو چند گھنٹوں پر محیط ہو ۔ یہ صورتحال ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک (Test Playing Nations) کے لیئے پریشان کن ہے جس کے تدارک کے لیے آئی سی سی ٹیسٹ کر کٹ میں وقتا فوقتا مختلف تبدیلیاں کر تی رہتی ہے ، حال ہی میں تماشائیوں کا رخ کر کٹ کی جانب مبذول کروانے کے لیئے ڈے نائٹ کرکٹ میچ کروانے کے تجربات جاری ہیں ۔

اس سلسلے کا دوسرا ڈے نائیٹ ٹیسٹ میچ 13 اکتوبر سے دبئی کے انٹر نیشل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ یہ ٹیسٹ میچ اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا 400واں ٹیسٹ میچ ہے ۔

اس میچ میں اظہر علی اور سمیع اسلم کی شاندار ریکارڈ اوپنر پاٹنر شپ اوراظہر علی کی ٹرپل سینچری کی بدولت کئی نیشنل اور انٹر نیشنل ریکارڈ پاکستان کی جھولی میں آ گرے ہیں ، ذیل میں ایک نظر اس ٹیسٹ میں اب تک بننے اور توٹنے والے ریکارڈز پر ۔

کرکٹ کی 140 سالہ تاریخ کا دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ تھا جو گلابی گیند سے کھیلا جا رہا ہے ۔

یہ ایشیاء کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ ہے.

دبئی کو ایشیاء کے پہلے اور دنیائیے کرکٹ کے دوسرے ڈے نائٹ ٹیسٹ ہوسٹ کرنے کا اعزاز حاصل ہو ا۔

اظہر علی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں ٹرپل سینچری بناے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ،

اظہر علی ڈے نائٹ ٹیسٹ میں پہلی سینچری ، پہلی ڈبل سینچری ، اور پہلی ٹرپل سینچری کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹس مین بن گئے ۔

اظہر علی کے تین سو دو رنز یہ ویسٹ انذیز کے خلاف کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کا دوسرا بڑا انفرادی اسکور ہے۔

ابتدائی تینوں وکٹوں پر سینچری رنز کی شراکت ہوئی ۔

اس اننگ میں اظہر علی نے اپنے 4000 ٹیسٹ رنز بنانے کا سنگل میل بھی عبور کر لیا۔

اظہر علی 4000 رنز بنانے والے پاکستان کے دسویں کھلاڑی بن گئے ۔

اظہر علی پانچویں تیز ترین 4000 رنز مکمل کرنے والے پاکستانی بیٹس مین بن گئے ۔

اظہر علی پاکستان کی طرف سے 12 ویں زیادہ رنز بنانے والے بیٹس مین بھی ہیں ۔

اظہر علی کسی ایک اننگ میں تین سو کا ہندسہ پار کرنے والے دنیا کے 25 ویں کھلاڑی ہیں.

ان کی یہ ٹرپل سنیچری ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی 29 ویں ٹرپل سینچری ہے .

اظہر علی ٹرپل سینچری بنانے والے 25 ویں بیٹسمین اور 15 ویں اوپنر ہیں.

یہ کسی بھی پاکستانی اوپنر کی دوسری بڑی اننگ ہے۔ اس سے پہلے حنیف محمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بطور اوپنر 337 رنز بنائے تھے ۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی طرف سے یہ دوسری ٹرپل سینچری تھی ۔

اظہر علی نے اپنے انفرادی ریکارڈ کو بھی بہتر کیا ، ان کا پچھلا زیادہ سے زیادہ اسکور 226 رنز تھا۔

دبئی اسٹیڈیم میں 153 رنز کا بڑی پارٹنرشپ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جو گریم اسمتھ اور پیٹرسن نے بنا یا تھا۔

اظہر علی ٹرپل سینچری بنانے والے پاکستان کے چوتھے بیٹسمین بن گئے ،اس سے قبل حنیف محمد ، انضمام الحق ، یونس خان ٹرپل سینچریاں بنا چکے ہیں ۔

اظہر علی اور سمیع اسلم کے درمیان 215 رن کی دوسری بڑی اوپنگ پاٹنر شپ بنی ۔

اس سے پہلے عامر سہیل اور اعجاز احمد نے 1997 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 298 رنز بنائے تھے ۔

اظہر علی نے جاوید میانداد کا 280 رنز ناٹ آؤٹ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ۔ اس طرح اب وہ پاکستان کی جانب سے کسی ایک اننگر میں سب سے زیاد ہ ناٹ آؤٹ رن بنانے والے بیٹسمین بھی ہیں ۔

31 سال بعد پاکستان نے دو وکٹ پر 500 کا ہندسہ عبور کیا۔

نیز اس ٹیسٹ میں کامیابی کے ساتھ پاکستان اپنا 400 واں ٹیسٹ جیت لے گا وہیں ایشیاء کا پہلا ڈے نائیٹ ٹیسٹ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر لے گا،

یاسر شاہ ایک وکٹ لے چکے ہیں انہیں تیز ترین سو وکٹ حاصل کرنے اور ایشون کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف چار مزید وکٹس کی ضرورت ہے.

Advertisements
julia rana solicitors london

ٹیسٹ میں ابھی تین دن باقی ہیں اور مزید ریکارڈ بننے / ٹوٹنے کی امید ہے……

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply