Aladdin الہ دین
Tag line: Life is your resturent and
I m Your Menu
Genre: Adventure,Comedy, Fiction (2019 American musical fantasy film)
Directed by Guy Ritchie, who Co-wrote the screenplay with John August.
Duration: 2 hours 10 mnt
Ratings .
IMDB : 7.4
Rotten Tomatoes: 56%
Metascore : 53%
شوٹنگ لوکیشن ۔ لانگ کورس سٹوڈیو،انگلینڈ اور وادی روم جارڈن
نمایاں ادکار : مینا مسعود ۔ (لڑکا ھے بھائی لوگ نام سے دھوکہ مت کھانا۔ عرب نژاد کینیڈیئن ) بطور الہ دین
تقریبا آدھی دنیا سے 2000 دو ہزار سے زیادہ آڈیشن ( جسمیں پاکستان کے علی ظفر،فہد مصطفی انڈیا سے عمران خان) بھی شامل ہیں اس فلم کے ہیرو کو فائنالائزڈ کرنے کے لیئے 2017 میں لیئے گئے تب جا کر گائے رچی کے ہاتھ یہ گوہر نایاب آیا ۔
ول سمتھ (کسی تعارف کا محتاج نہیں) ۔ بطور جن
ناومی سکاٹ (پاور رینجر 2017 فیمس) ۔ بطور پرنسز جاسمین
پلاٹ:
جیک ایک سڑک چھاپ لڑکا ہے جو جوئے میں ایک بحری جہاز کا ٹکٹ جیت لیتا اور اس بحری جہاز میں اسے روز ملتی ہے جسے دیکھتے ہی اسے پہلی نظر میں پیار ہو جاتا ہے۔ اوہ یہ تو ٹائی ٹینک کی سٹوری ھے بھئی ۔ سوری۔
خیر سٹوری میں کیا رکھا ھے الف لیلوی ہزار داستاں کی ایک کہانی الہ دین کی سٹوری تو بچے بچے کو معلوم ھے۔ یہاں ہم آپ کو وہ بتاتے جو آپ کو نہی معلوم۔
الہ دین ۔ کامیاب باکس آفس اوپننگ کے بعد ول سمتھ کی تیسری کامیاب ترین مووی ثابت ہونے جا رہی ہے۔ تیسرے ویک کی کلوزنگ کے حساب سے پہلی تین یہ ہیں:
1۔ انڈیپینڈس ڈے
2۔ سو سائیڈ سکواڈ
3۔ ہین کاک اور مین ان بلیک 3
کچھ فلم کے بارے میں
کہانی کی پریزینٹیشن کمال ھے۔ ڈائریکٹر نے کہانی سے مکمل انصاف کرتے ہوئے اس مکمل عربک بیک گراونڈ میں پیش کیا ھے۔ بہترین کاسٹیوم و خوبصورت ترین لریئکس /موسیقی سے سجی ۔ مجھے مامامیا کے بعد اگر کوئی میوزیکل فینٹیسی پسند آئی تو وہ ہے الہ دین۔ پریشان ناں ہوں، اس میں جابجا گانے نہیں مگر ہر چوتھے سیئن میں سانگ اور وہ بھی خوبصورت سچوئشنل سانگز ضرور ہیں جو فلم کی سٹوری کو چار چاند لگا رہے ہیں ۔ الف لیلوی داستاں کی کہانیوں کو زندہ سلامت اپنے سامنے تھری ڈی میں دیکھ کر مجھے تو بہت مسرت ہوئی۔ لڑکپن میں الہ دین بطور بچوں کی سٹوری پڑھ چکے تھے نوجوانی میں اسے الف لیلہ میں صحیح رنگ ڈھنگ سے پایا ( ویسے اگر تمام الف لیلوی داستانوں پر فلمز بننا شروع ہو گئیں تو ہمارے بچے بچے کو پتا چل جانا کہ الف لیلئ ایک اڈلٹ سٹوری بک ہے) ۔ گائے رچئ کا شکریہ کہ اس نے اس فلم کو بچوں کی فلم ہی رہنے دیا ۔ خوبصورت اینیمیشن سے سجی یہ فلم بلا شبہ ایک خوبصورت شاہکار ہے۔ فلم کی جان الہ دین کی بطور شہزادہ شہر میں انٹری ہے جو یقینا ول سمتھ کے لیئے لائف ٹائم میموریل سین ہو گا۔
پیرینٹل گائیڈنس (PG)
دو عدد مختصر سے بوسے فلم کے آخری پانچ منٹ کے سینز میں شامل ہیں ۔
فلم پاکستان بھر میں اردو ڈبنگ اور تھری ڈی انگلش اوریجنل کے ساتھ نمائش پذیر ہے ۔ اس ویک اینڈ پر آپ کی فیملی کے لیئے یہ ایک اچھی تفریح ثابت ہو سکتی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں