زندگی ۔۔۔ فاطمہ حورین

زندگی کیا ہے؟ زندگی کسی کے لیے خوبصورت کہانی ہے اور کسی کے لیے ایک بھیانک خواب ہے۔ زندگی رنگوں سے بھرپور کرداروں کا نام ہے۔ زندگی جوکر کے کرتب کا نام ہے جو لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لاتا ہے اور خود اندر سے بے رنگ اداس رہتا ہے۔

زندگی غریبوں کے کچے گھروں میں بھی سرشار رہ سکتی ہے اور امیروں کے پکے گھروں میں بیمار بھی ہو سکتی ہے۔ زندگی بہت عجیب و غریب ہے دولت کے بغیر بھی خوشیاں دیتی ہے۔ اور امیروں کے پاس بے شمار دولت موجود ہونے کے باوجود آرام و سکون میسر نہیں کر سکتی۔ زندگی سب آسائشوں کا نام نہیں ہے زندگی تو سکون کا نام ہے جو مٹی کے گھروں کے ساتھ ساتھ ختم ہوتا جا رہا ہے۔ زندگی تو بارش میں کاغذ کی کشتی کے مانند ہے ایک نو نہال بچے کے کھلونے کی مانند ہے۔ زندگی پھول کی مانند ہے جس کی خوشبو سے انسان کو راحت محسوس ہوتی ہے اور اگر وہی پھول خاردار کانٹے بن جائیں تو زندگی ویران اور اجاڑ بن جاتی ہے۔ زندگی تو ٹریفک سگنل پر غبارے بیچتے بچوں کی خواب بھری آنکھوں میں نظر آتی ہے۔ کسی ویران راستے پر پھول بیچتے پھول جیسے بچے کی آنکھوں کی نظر میں آتی ہے۔
میرے لیے زندگی احساسات کا نام ہے جو کسی بھی تعلق سے محبت سے جڑے رہنے میں نظر آتی ہے۔ زندگی تو چلتی گاڑی کا نام ہے جو اپنے ساتھ لوگوں کا ہجوم ہمہ وقت ساتھ لیے چلتی ہے اور مختلف جگہوں پر قیام کرتی مگر رکتی ہرگز نہیں ہے۔ زندگی خوشیاں بانٹنے کا نام ہے کسی کی خوشی میں خوش رہنے کا نام ہے۔ زندگی تو کسی عاشق کی محبوبہ کا نام ہے جو روٹھ جائے تو اسے لاکھ جتن کرکے پیار سے منایا جاتا ہے اس کی خواہشات پوری کرنے کے لیے جدوجہد مسلسل جاری رکھنی پڑتی ہے۔ زندگی کی گاڑی جس دن آخری سٹیشن پر پہنچ گئی اس دن صرف چار کندھوں کے اور مٹی کے ڈھیر کے اوپر چند پھولوں کی پتیوں کے سوا کچھ بھی نہیں۔۔۔!
بقول راشد طراز کے

زندگی تھی یہ تماشا تو نہیں تھا پہلے

آدمی اتنا بھی تنہا تو نہیں تھا پہلے

ہر طرف شمع محبت کے اجالے تھے یہاں

صورتیں تھیں یہ اندھیرا تو نہیں تھا پہلے

داؤ پر جذبۂ الفت کو لگا دیتے تھے لوگ

پھر بھی دل اتنا شکستہ تو نہیں تھا پہلے

دیکھ لیتے تھے اسی روح کے اندر خود کو

آئینہ ہم پہ ادھورا تو نہیں تھا پہلے

کبھی جل جاتے تھے راہوں میں لہو کے بھی چراغ

روشنی پر کوئی پہرا تو نہیں تھا پہلے

Advertisements
julia rana solicitors

فاطمہ حورین

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply