آسٹریلیا بمقابلہ انڈیا۔۔۔۔شہزاد فاروق

کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا اب تک کا سب سے بڑا میچ انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا آج اوول کے گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا- اوول کے گراؤنڈ پر کھیلا گیا پچھلا میچ انڈیا کے لئے کچھ اچھا نہیں رہا تھا جب چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے انڈیا کو شکست دے دے تھی- انڈیا اور آسٹریلیا کے میچز کی پچھلے دس پندرہ سالوں میں تعداد, کوالٹی اور اہمیت تینوں بہت بڑھ گئی ہیں- دونوں ممالک یکے بعد دیگرے ایک دوسرے کے خلاف سیریز کھیل رہے ہیں لیکن تماشائیوں کی دلچسپی کم نہیں ہو رہی, وجہ ہے بہترین اور دلچسپ کرکٹ, اسی لئے آج کے میچ  پر انڈیا اور آسٹریلیا کے ہی نہیں بلکہ تمام دنیائے کرکٹ کے شائقین کی نظریں ہوں گی-

اب تک ہونے والے 11 میں سے پانچ ورلڈکپس کی فاتح آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم اس سال کے آغاز تک تمام مبصرین کو ایک کمزور ٹیم لگ رہی تھی- پاکستان, جنوبی افریقہ اور پھر انڈیا سے مختلف فارمیٹس میں شکست آسٹریلیا کو ورلڈکپ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر دکھا رہے تھے, لیکن پہلے انڈیا کو انڈیا میں اور پھر پاکستان کو متحدہ عرب امارات میں, وارم اپ میچز میں اور پھر ورلڈکپ کے ابتدائی دو میچز میں مخالف ٹیموں کو شکست دینے کے بعد آسٹریلیا ایک بہترین اور مضبوط ٹیم بن چکی ہے-

انڈیا کی ٹیم جو کہ آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد, وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ سے بھی شکست کھا گئی لیکن ورلڈکپ کے ابتدائی میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف انڈیا کے باؤلرز, فیلڈرز اور بیٹسمین سب بہترین فارم میں نظر آئے اور نظر آیا کہ میدان میں ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم کھیل رہی ہے- روہت شرما کی سنچری اور چاہل اور بمرا کی بہترین باؤلنگ نے جنوبی افریقہ کو آرام سے شکست دے کر تمام ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے- انڈیا کو انگلینڈ کے ساتھ اس ٹورنامنٹ کے لئے فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا لیکن آسٹریلیا کی مسلسل فتوحات نے فیورٹ ٹیموں کی تعداد تین کر دی ہے-

Advertisements
julia rana solicitors london

آج کے میچ میں ورات کوہلی, کلدیپ یادوو کے انڈیا کی طرف سے اور گلین میکسویل اور کمنز کے آسٹریلیا کی جانب سے بہتر کھیل پیش کرنی کی توقع ہے- زیادہ امکان یہی ہے کہ دونوں ٹیمیں پچھلے میچ کی ٹیم برقرار رکھیں گی لیکن آسٹریلیا کی شاٹ بال کے خلاف کمزوری سے فائدہ اٹھانے کے لئے انڈیا بھونیشور کمار کی جگہ محمد شامی کو بھی موقع دے سکتا ہے- آسٹریلیا کی کمزوری اس میچ میں میکسویل اور سٹوئنز کی باؤلنگ ہو سکتی ہے جس کا ایک حل میکسویل کا باؤلنگ کا آغاز کرنا بھی ہو سکتا ہے جس کے ذریعے دھون کو پکڑا جا سکتا ہے- آسٹریلیا کی کمزوری سمتھ کے علاوہ ٹاپ آرڈر بیٹنگ کی اس ٹورنامنٹ میں ناکامی ہے جس پر قابو پانا ہو گا- اوول گراؤنڈ پر ایک بہترین بیٹنگ وکٹ دونوں ٹیموں کا انتظار کر رہی ہے- میرے خیال میں یہ میچ جیتنے کے لئے آسٹریلیا 55,45 کی ریشو سے فیورٹ ہے لیکن اتنی امید ضرور کی جا سکتی ہے کہ شائقین کرکٹ کو ایک یادگار میچ دیکھنے کو ملے گا-

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply