• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • سچائی اپنے اندر ہو تو نتیجے بہت نکھر کے سامنے آتے ہیں۔۔۔خالد حسین

سچائی اپنے اندر ہو تو نتیجے بہت نکھر کے سامنے آتے ہیں۔۔۔خالد حسین

جب آپ خود کے ساتھ سچے ہو جائیں  گے کہ  آپ چاہتے کیا ہیں اور اُس کے مطابق اپنے عوامل کو ڈھالنا شروع کر دویں گے، تو آپ اُس دن کامیابی کے سفر کی طرف گامزن ہو جاؤئی گے اور ساتھ ہی ساتھ آپکی زندگی سے چھوٹی چھوٹی شکایتیں دور ہونا شروع ہو جائیں گی۔

خود کی صلاحیتوں پر یقین رکھنا بہت ضروری ہے، میں حوصلہ بڑھانے والے لیکچرز بہت زور و شوق سے سُنتا تھا اثر یہ ہوا کہ  بہت جوش کے ساتھ محنت شروع کردی اور ساتھ ہی ساتھ جب میرے کام کو تھوڑی بہت بھی پذیرائی ملتی  دل ہی دل میں خوشی پیدا ہونے لگتی مگر اِس کا ایک نقصان  بھی ہوا کہ  میں ابھی اپنے پیشے کا کچا پکا کھلاڑی تھا مگر خود کو سر ویون ریچرڈ ز سمجھنے لگ گیا۔ یقین کچھ حد سے ز  یادہ ہی پختہ ہو گیا  کہ  مجھےکسی نہ کسی منزل تک پہنچ ہی جانا ہے چاہے کوئی میری بات سمجھے یا نہ سمجھے لیکن ڈیڑھ سال لکھنے کے بعد یہ پتا چلا کہ اگر اپنی بات مناسب طریقے سے سمجھا نہیں سکا تو کامیابی کیسی؟

جب ہم پیسے کمانے نکلتے ہیں تو اگر دل میں کوئی بات چبھ  رہی ہو تو کم از کم اُس کا بیان کرنا مناسب طریقے سے بہت حد تک ضروری ہے ،ہر کوئی ماں  باپ کی طرح آپ کے دل میں جھانک کے نہیں بتا سکتا کہ آپ کیا چاہ رہے ہو۔ چند باتیں اگر آپ حوصلہ پست کرنے والی سُن بھی لیں تو وقت اور حالات کے بارے میں غلط گُمان کرنے کا کؤئی فائدہ نہیں، جیسا کہ اکثر کوئی بھی انسان مایوس ہو جاتا ہے کوئی انفارمیشن وقت گُزرنے کے بعد پتہ لگنے سے اور سوچتا ہے کہ پہلے وقت تھا اب وقت نہیں تو میں آپ سے اپنی ایک پرسنل بات شیئر کرتا چلوں اور وہ یہ کہ، میں نے اپنے سب سے چھوٹے چاچو سے سیکھا ہے کہ صبح  تب ہی ہوتی ہے جب سورج نکلتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تب نہیں پتہ تھا لیکن اب تو علم ہے۔ ابھی محنت شروع کرو سچی نیت کے ساتھ پھر دیکھو نتائج۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست ایک تبصرہ برائے تحریر ”سچائی اپنے اندر ہو تو نتیجے بہت نکھر کے سامنے آتے ہیں۔۔۔خالد حسین

Leave a Reply