انگور ۔۔۔۔۔۔ تحقیق و تحریر: شاہد محمود، ایڈووکیٹ

انگور بیشمار غذائی و طبی خصوصیات کا حامل خوش ذائقہ پھل ہے۔ اس کا پودا بیل کی صورت میں اگتا و پروان چڑھتا ہے۔ اس کا پھل گچھوں میں لگتا ہے۔ ایک گچھے میں چھ سے لے کر تین سو تک انگور کے دانے لگ سکتے ہیں۔ انگور بطور پھل بھی کھایا جاتا ہے اور اسے خشک کر کے کشمش بھی بنائی جاتی یے جو ڈرائی فروٹ کے طور پر کھائی ھاتھ ہے اور مختلف کھانوں میں بھی استعمال ہوتی ہے۔ انگور سے جوس، جیم، جیلی، اور انگور کے بیجوں کا تیل بھی بنایا جا سکتا ہے۔

انگور کے فوائد

انگور بلڈ پریشر / امراض قلب اور موٹاپا کیلئے مفید:-
انگور کے ایک کپ میں 288 ملی گرام پوٹاشیم موجود ہوتا ہے اور پوٹاشیم انسان کا بلڈ پریشر لیول متوازن رکھنے میں مددگار ہے۔ انگور میں موجود اجزا موٹے افراد میں چکنائی ختم کرکے انہیں بلڈ پریشر اور امراضِ قلب سے بچاتے ہیں۔12ہزار سے زائد لوگوں میں کیے گئے ایک سروے سے پتا چلتا ہے کہ جن لوگوں میں سوڈیم کے بجائے پوٹاشیم کی مقدار زیادہ تھی، ان میں امراض قلب کے باعث مرنے کا امکان کم تھا۔ ماہرین کے مطابق سرخ انگور میں ٹرانس ریسوریٹرل (trans-resveratrol) اور نارنجی میں ہیسپریڈن (hesperidin) نامی مرکبات ذیابطیس، موٹاپے اور امراضِ قلب کو کنٹرول کرنے میں مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

انگور خون کی کمی دور کرتا ہے:-
انگور جسم میں خون کی کمی کو پورا کرتا ہے. خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے ایک گلاس انگور کے رس میں 2 چمچ شہد ملا کر پینے سے خون کی کمی دور ہو جاتی ہے.

انگور ذیابطیس Diabetes میں فائدہ مند:-
ذیابطیس کے مرض میں ماہرین سرخ انگور کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ امریکی ماہرین کے تحقیقی نتائج کے مطابق سرخ انگوروں میں ایسے کئی اجزا دریافت کئے گئے ہیں جو ذیابطیس کی ٹائپ ٹو کو نہ صرف روکتے ہیں بلکہ ان امراض کے علاج میں بھی مفید ہیں۔ غیر ملکی جریدے ’’ڈائبٹیس‘‘ میں شائع شدہ ایک رپورٹ کے تحقیقی نتائج میں ذیابطیس کے مریضوں کے لئے دو مفید پھلوں کا ذکر کیا گیا ہے، جن میں سے ایک سرخ انگور ہے ۔

انگور درد کا بہترین علاج:-
درد شقیقہ کے مریضوں کے لیے انگور کا استعمال بہترین ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دس میں سے ایک شخص اس درد کا شکار ہے۔ درد شقیقہ چندگھنٹے رہتا ہے اور کبھی کبھی اتنا شدید ہوتا ہے کہ مریض اپنا کام نہیں کر پاتا۔ اگر آپ کو درد شقیقہ کا مسئلہ ہے تو آپ کو انگور کھانے چاہئیں۔ انگور کے استعمال سے سر درد میں راحت پائی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ سر درد ہونے پر انگور کا رس پینے سے جلدی افاقہ ہوگا۔

انگور آنکھوں کیلئے مفید:-
غذائیت سے بھرپور ہونے کے سبب انگور بینائی میں بہتری لانے کے حوالے سے بھی ایک مفید پھل ہے۔ اسے کھانے سے بڑھاپے میں اندھے پن کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ میامی یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق انگور مضر صحت مالیکیولز سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کر کے آنکھوں کے افعال کو بحال رکھتا ہے۔

انگور پیٹ کی بیماریوں میں مفید:-
پیٹ کی بیماریوں میں بھی انگور کی افادیت مسلم ہے۔
انگور کھانے سے قبض دور ہوتی ہے۔
قے vomit آنے پر انگور پر نمک، کالی مرچ لگا کر کھانے سے قے آنا بند ہو جاتی ہے.

Advertisements
julia rana solicitors london

انگور میں پائے جانے والے اجزاء:-
انگور پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، سوڈیم، فائبر، وٹامن اے، سی، ای اور کے، کیلشیم، کاپر، میگنیشیم، زنک اور آئرن جیسی غذایت سے بھرپور ہوتے ہیں- انگور کثیر الغذائی پھل ہے۔ اس کے اندر غذائیت اور توانائی کے بھر پور خزانےموجود ہیں۔ انگور کی غذائیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک کپ لال یا ہرے انگور میں 104 گرام کیلوریز، 27.3 گرام کاربوہائیڈریٹ اور 1.1 گرام پروٹین ہوتا ہے جبکہ یہ وٹامن سی 27 فیصد، وٹامن کے 28 فیصد، تھائیامن 7 فیصد، رائبوفلاون 6 فیصد، وٹامن بی سکس 6 فیصد، پوٹاشیم 8 فیصد، کاپر 10 فیصد اور میگنیز 5 فیصد پر مشتمل ہوتا ہے۔ انگور وٹامن سی، وٹامن کے اور بیٹا کروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں، جو جسم کے اندر سے نقصان دہ مالیکیولز کو نکال باہر کرتے ہیں۔

Facebook Comments

شاہد محمود
میرج اینڈ لیگل کنسلٹنٹ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply