موبائل۔۔۔۔سو لفظی کہانی/عبدالحنان ارشد

آج دوستوں کی انجمن میں بیٹھے تو

Advertisements
julia rana solicitors

گفتگو کا ایک دور چل نکلا۔
ہم دوستوں میں ایک یار
جو پاکستان سے باہر، دیارِ غیر بھی کافی عرصہ رہ
چکا تھا
وہ گویا ہوا، دیکھو میں دنیا
دیکھ کر آیا ہوں۔
اس ناہنجار موبائل نے ہماری زندگیاں تباہ کر دی ہیں۔
خاندان کی زندگی کو مفلوج
بنا کر رکھ دیا ہے۔
دوستوں کی محفلوں کو بے رونق کر دیا ہے۔
آپ سب کو ماننا پڑے گا
موبائل نے ہماری زندگی کو ناقابلِ تلافی
نقصان پہنچایا ہے۔
یہ الگ بات پوری گفتگو
کے دوران اُن کی نظریں
مسلسل موبائل اسکرین پر جمی رہیں۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply