28مئی پاکستان کیلئے ایک تاریخ ساز دن۔۔۔۔فرخ ملک

28مئی کو کئے گئے ایٹمی دھماکے پاکستان کے لئے کتنی اہمیت کے حامل تھے یہ وقت نے ثابت کردیا ہے ۔
ان دھماکوں کا 9/11 سے پہلے ہو جانا پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں اور حکومتی اداروں کے جاگتے رہنے کا ثبوت ہے۔جس طرح امریکہ نے 9/11 کے بعد ڈاکٹر عبدالقدیر اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے پاکستان کو دباؤ میں لیا تھا ۔اگر اس وقت کی حکومت دباؤ میں آ جاتی تو  امریکہ ڈاکٹر عبدالقدیر کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ایٹمی ری ایکٹر کو بھی اٹھا کر لےجاتا۔بالکل اسی طرح جس طرح اس نے لیبیا کے ساتھ کیا تھا ۔لیکن اس وقت کی حکومت اور عسکری اداروں نے کمال مہارت سے اس سارے معاملے کو ہینڈل کیا ۔ یہ ایٹمی دھماکے ہی تھے جنہوں نے امریکہ کو احساس دلائے رکھا کہ پاکستان کے پاس ایٹم بم موجود ہے۔اور اس کو سخت کاروائی کرنے سے باز رکھا ۔ اور اس نے سب سے پہلے اپنے حواری پاکستانی طالبان کے ذریعے سوات میں کھیل کھیلا، اس منصوبہ  کو پاکستان کی فوج نے سوات میں فوج کو پوری طرح ڈپلائے کرکے ناکام بنا دیا۔  اس منصوبہ میں  ناکامی کےزخم ہی تھے جن کا بدلہ لینے کیلئے اور اپنے قیام کو افغانستان میں طویل کرنے کیلئے امریکہ نے اپنے کرائے کے طالبان جو کہ دراصل بلیک واٹر، زی ،موساد ،را ءاور سی آ ئی اے کے تنخواہ دار تھےکے ذریعے پورے پاکستان کو خون میں نہلا دیا ۔لیکن یہ صرف پاکستانی فوج اور اس کے ادارے ہی تھےجنہوں نے کمال ڈپلومیسی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے اتنے بڑے دشمن کو اس کے ارادوں میں ناکام کیا۔

اٹک سے پرے کے سارے پختون علاقہ کو افغانستان کے ساتھ ملانے کا منصوبہ ہو یا سندھ اور بلوچستان کو دو آزاد مملکتیں بنانا ،  پاکستانی  پنجاب کو انڈیا کے پنجاب کے ساتھ ملانے کامنصوبہ ہو یا  کراچی میں ہونے والی گڑ بڑ یہ سب  اسی بگ پلان کا حصہ تھے جو کہ پاکستان کے خلاف بنایا گیا تھا ، اس سارے پلان میں ٹی ٹی پی،  سندھ اور بلوچستان کی لسانی پارٹیاں امریکہ اور اس کے حواریوں کے ساتھ تھیں۔ ان سازشوں کو کبھی ذوالفقار مرزا کے  ذریعے تو کبھی قبائلی علاقوں میں اور بلوچستان میں اپنی فوجوں کو اتار کر ناکام بنایا گیا۔ اس سارے کام میں ہزاروں قیمتی جانیں اس ملک خداد پر نثار ضرور ہوئیں لیکن ان کی قربانی کی وجہ سے ملک خداداد اور کروڑوں پاکستانیوں کو زندگی ملی۔ اس ساری جنگ میں پاکستان کا پور پور زخمی ضرور ہوا لیکن دشمن اپنے منصوبوں میں ناکامی کے ساتھ گھر کو لوٹ رہا ہے ۔ اور آنے والا وقت پاکستان کو انشا اللہ مزید مستحکم کرتا چلا جائے گا ۔ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت دن بدن بڑھتی چلی جا رہی ہے۔ جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن دن بدن بدلتا جا رہا ہے اور یہ سب پاکستان کی اس جنگ سے کامیابی سے نکلنے  کا نتیجہ ہے۔ اگر آج پاکستان مستحکم ہو تا ہے تو دینا کی بڑی بڑی طاقتوں کو پاکستان کی ضرورت پیش آنے والی ہے وہ چائنہ ہو یا روس یا پھر انڈیا۔ پاکستان ان سب کیلئے انرجی کوریڈور کا کام کرے گا۔

روس کریمیہ کے معاملے میں کامیاب ہو نے کے بعد دوبارہ گرم پانیوں تک پہنچے کی کوشش کرے گا کیونکہ اس کے علاوہ اس کے پاس کو ئی دوسرا راستہ نہیں اپنی تجارت کو فرغ دینے کا ۔ اور اب اس کو سامنا  1971 کے کمزور پاکستا ن کی بجائے ایک ایٹمی قوت  کے حامل پاکستان سے ہو گا تو پھر ٹیبل ٹاک اور کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی ہی چلے گی تجارت پر بات ہو گی ، ٹیکنالوجی شئیرنگ پر بات ہو گی ۔ اس طرح چائنہ اور پھر انڈیا کو سب سے زیادہ ہماری ضرورت ہے۔ انڈیا پاکستان کے ساتھ مفاہمت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اس کو روس اور سویت یونین سے آزاد ہونے والی ریاستوں تک پہنچنے کیلئے پاکستان سے ہی گزرنا پڑے گا ۔ اور اتنی بڑی سہولت کے بدلے ہم اس سے دریاؤں کے پانی اور کشمیر پر ون ٹو ون بات کر سکتے ہیں ۔۔اگر ہماری حکومتوں نے سمجھداری دکھائی تو ہم گھاٹے میں نہیں رہیں گے۔ انشا اللہ آنے والا وقت پاکستان کا وقت ہے۔ اور پاکستان اس علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والا ہے۔

یہ سب 28 مئی کے ایٹمی دھماکوں اور اس خطے کو اپنے لپیٹ میں لینے والی امریکہ کی جنگ کی مزاحمت میں شہید ہو نے والوں کی قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 2 تبصرے برائے تحریر ”28مئی پاکستان کیلئے ایک تاریخ ساز دن۔۔۔۔فرخ ملک

  1. پتہ نہیں کیسے کیسے بھرتی کے لکھاری اپنی کہانیاں گھڑتے ہیں بلا کسی حوالے کے پیشن گوئیاں اور خوش فہمی توٹھیک ہے لیکن غلط فہمی میں مبتلاء ان کا حق سر تسلیم خم لیکن دوسروں کو گمراہ کرنا کیا معنی رکھتا ہے؟

    1. بھائی اس میں کو ئی پیش گو ئی نہیں ہے ۔۔ پچھلے 19 سال کا تجزیہ ہے ۔ کس طرح پاکستان ان ایٹمی دھماکوں کی وجہ سے ابتلاؤں سے نکل پا یا

Leave a Reply to اکبر خان اتمان خیل تیمرگرہ دیر لوئر Cancel reply