اے سی والی مسجد۔۔۔۔عبدالحنان ارشد

بڑے شہر سے پڑھ کر لوٹا تو بقول  اُس کے، وہ اپنے ہمراہ ڈگری کے  ساتھ ساتھ شعور کا بہت  وسیع سمندر بھی لایا ہے۔
اسے اپنے گھر کے پاس والی مسجد بالکل  بھی پسند نہیں تھی۔

صوم و صلات کی پابندی تو نہیں  کرتا تھا، لیکن جب کبھی  بھی نماز پڑھنے جاتا تو گھر سے دور مضافات والے محلے کی مسجد میں جاتا کہ اُن کا اور اس کا عقیدہ ایک ہی تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

آج سال بعد پہلی بار اُس کو گھر والی مسجد میں دیکھا۔۔۔فرط جذبات میں  پوچھا بھائی ادھر کیسے؟
کہتا یار اس مسجد میں اے سی  لگا ہوا  ہے۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply