بھارتی نامہ نگار کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بارہ مولا کے قریب بھارتی باڈی سکیورٹی فورس کے ایک کیمپ پر حملہ ہوا۔ دو گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے کے بعد بھارتی فوج نے بیان دیا ہے کہ صرتحال پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ایک اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ مزید تفصیلات ابھی موصول ہو رہی ہیں۔

بھارتی سرکار کو سمجھنا ہو گا کہ سات لاکھ سے زیادہ فوج کے ہونے اور ہائی الرٹ سیکیورٹی کے باوجود اگر ایسے حملے ہو رہے ہیں تو سب اچھا نہیں ہے۔ جنگی جنون کو بڑھاوا دینے، پاکستان پر الزامات لگانے اور کشمیریوں پر ظلم و ستم بڑھانے کے بجائے بھارت کو کشمیریوں کی آواز پہ کان دھرنا ہوں گے۔ برصغیر میں امن کا راستہ کشمیر سے گزرتا ہے اور بھارت نے اس رستے پر خار بکھیر رکھے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں